عتیق کے شوٹروں کو پرتاپ گڑھ جیل منتقل کیا گیا

0

پرتاپ گڑھ: شہ زور لیڈر و سابق ایم پی عتیق احمد و ان کے بھائی سابق ایم ایل اے اشرف پر پریاگ راج میڈیکل کالج احاطے میں گولیاں چلا کر پوری ریاست اور ملک کو دہلا دینے والی واردات کا انجام دینے والے تین شوٹر لولیش تیواری، ارون موریہ اور شنی سنگھ کو آج سخت سیکورٹی کے درمیان نینی جیل سے پرتاپ گڑھ جیل منتقل کردیا گیا۔
پرتاپ گڑھ ضلع جیل کے جیلر راجیش پانڈے سے ملی جانکاری کے مطابق تینوں شوٹروں کو پریاگ راج کے نینی جیل سے سخت سیکورٹی کے درمیان یہاں ضلع جیل لایا گیا ہے۔ ان تینوں کو ضلع جیل میں داخل کرلیا گیا ہے۔
پہلے ان شوٹروں کو پریاگ راج نینی جیل میں رکھا گیا تھا لیکن اس جیل میں عتیق کے کی حامی قیدی بند ہیں جس کے بعد احتیاطا ان تینوں کویہاں شفٹ کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here