عباس انصاری کے بارے میں ایس پی قیادت کرے گی فیصلہ:شیوپال

0

بلیا: سماجوادی پارٹی(یواین آئی) کے جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے مختار انصاری کے بیٹے و سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی) ایم ایل اے عباس انصار ی کو پارٹی میں شامل کرانے کا فیصلہ پارٹی قیادت پر ٹالتے ہوئے کہا کہ ابھی تو وہ اوم پرکاش راج بھر کے ساتھ تھے جب جیل سے نکلیں گے تو بات چیت ہوگی۔
یادو بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں عباس انصاری کے ایس پی میں شامل کرنے کے سوال پر کہا کہ۔ ابھی تو وہ اوم پرکاش راج بھر کے ساتھ تھے۔ جب جیل سے نکلیں گے تو بات چیت ہوگی مگر اس پر فیصلہ بھی قومی قیادت ہی کرے گی۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے گیانواپی کے بارے میں دئیے گئے بیان کے بارے میں انہوں نے کہا’آپ یوگی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگوں سے کیا امید کریں گے؟ جب معاملہ عدالت میں ہو اور ہم کہیں کہ یہ مسجد ہے تو ہم کیا مان لیں گے۔ جب بابری مسجد کیس میں عدالت کا فیصلہ آیا تو ہم سب نے عدالت کے حکم کو تسلیم کیا ہے۔ انہیں عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا’بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ عدالت، آئین، جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، وہ عدالت کا انتظار نہیں کر سکتے۔ بی جے پی کے لوگ جمہوریت مخالف اور آئین مخالف ہیں اور چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کا یہ بیان عدالت کی مکمل توہین ہے۔
اوم پرکاش راج بھر پر طنز کستے ہوئے انہوں نے کہا کہ راج بھر کو پہلے اپنی ظہور آباد سیٹ بچانی چاہیے، یہی کافی ہے۔ مذہبی مقامات کے حوالے سے سوامی پرساد موریہ کے بیان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سوامی نے جو بھی بیان دیا ہے وہ ان کا ذاتی بیان ہو سکتا ہے، لیکن ہم مذہبی معاملات میں نہیں جانا چاہتے۔ ہم صرف سماج وادی پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کرکے اتر پردیش سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہٹانے کا کام کریں گے۔
شیو پال نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ایس پی تنظیم کو مضبوط کرنے اور 50 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔ شیو پال یادو نے کہا کہ “ہم پورے اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کرکے کم از کم 50 سیٹیں جیتیں گے۔ پچھلی بار میں بھی پارٹی میں نہیں تھا لیکن اس بار تنظیم کو مزید مضبوط کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here