ضلع مجسٹریٹ نے لاک ڈائوں کے دوران کیا بازار کا معائنہ

0
29

اعظم گڑھ،31؍مارچ(زمینی سچ): ضلع مجسٹریٹ ناگیندر پرساد سنگھ لاک ڈائوں کے دوران صبح ہی شہر واقع چوک پہنچ گئے اور وہاں بازار کا معائنہ کیا ۔اس دوران وہاں کھلی دکانوںکے مالکان سے مختلف سامانوں کی قیمت کی جانکاری حاصل کی۔ اس کے علاوہ وہ پھلوں کے دوکانوں پر بھی گئے اور قیمت کے بارے میں جانکاری لی۔ضلع مجسٹریٹ نے پولیس اہلکاروں کے حکم دیا ہے کہ وہ لاک ڈائون میں کسی بھی طرح کی لاپر واہی نہ کریں جس سے کوئی بھی شخص ضرورت کے بغیر بازار میں گھومتا نظر نہ آئے۔ضلع مجسٹریٹ نے لوگوں کو بھروسہ دلایا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران کسی بھی ضروری اشیاء کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here