صحت مند بحث کے لئے ہم تیار،ہر سوال کا دیں گے جواب:وزیراعلیٰ یوگی

0
The Uttar Pradesh Chief Minister, Shri Yogi Adityanath meeting the President, Shri Ram Nath Kovind, at Rashtrapati Bhavan, in New Delhi on February 10, 2018.

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ حکومت مانسون سیشن کے دوران سبھی پارٹیوں کے اراکین کے سوالوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہے بشرطیکہ ایوان میں سیاسب کے بجائے مفاد عامہ سے جڑے مسائل پر بحث ہورہی ہے ودھان منڈل کے مانسون سیشن کے شروع ہونے سے پہلے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ایوان عوام الناس سے جڑے مسائل کو رکھنے اور اس جانب حکومت کی توجہ مائل کرنے کا اہم اسٹیج ہے۔ ایسے میں ایوان میں ایک صحت مند بحث کے لئے حکومت پوری طرح سے تیار ہے۔ حکومت سبھی پارٹیوں کے اراکین کے ان کے سوالات کے جواب دینے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔حکومت سیلاب، خشک سالی سے نپٹنے کے لئے سبھی پارٹیوں کی تجاویز کا استقبال کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست نے گزشتہ چھ سالوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کو حاصل کیاہے۔ ان چھ سالوں کے دوران ریاست کے بارے میں تاثر کو بدل کر نوجوانوں، شہریوں کے سامنے ناقص سیاست کی وجہ سے ان کے سامنے شناخت کابحران پیدا ہوگیا تھا اس شناخت کے بحران سے نجات دلاتے ہوئے ریاست کو ملک کے ایک اہم ریاست کی شکل میں قائم کرنے میں پوری کامیابی ملی ہے۔ایک طرف جہاں اسے آگے بڑھانے میں کامیابی ملی ہے۔ وہیں ریاست کی معیشت کودوگنا کرنے کے ساتھ فی شخص آمدنی کو بھی دوگنا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست کے مغرب کے کچھ اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں۔ وہیں ریاست کے 40سے زیادہ ایسے ہیں جہاں پر سوکے کے مسائل ایک چیلنجرکی شکل میں ہمارے سامنے آئی ہے۔اس کو لے کر اسمبلی اسپیکر کی اجازت اور اپوزیشن اراکین کے اتفاق سے ایوان میں اس اہم مسئلے پر بحث کے لئے ہم تیار ہیں۔مجھے پورا یقین ہے کہ اراکین عوامی مسائل کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایوان کو ایک صحت مند بحث کا مرکز بنائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here