صاحب سنگھ سمیت کئی لیڈر بی جے پی میں شامل

0

لکھنؤ:لوک سبھا الیکشن سے پہلے اپوزیشن اتحاد میں سیندھ لگانے کا ایک اور کامیاب کوشش کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی اترپردیش اکائی نے پیر کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قدآور رہنما و سابق وزیر صاحب سنگھ سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے کئی لیڈران کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔
بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقد پروگرام میں نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک اور کیشوپرساد موریہ کی موجودگی میں ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری نے ایس پی کے صاحب سنگھ، سشما پٹیل، سالنی یادو اور جگدیش سنگھ سونکر کےعلاوہ راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈے) کے راج پال سینی سمیت کئی لیڈروں کو بی جے پی کا گمچھا پہنچا کر بی جے پی کی رکنیت دلائی۔
اس موقع پر چودھری نے کہا’بی جے پی کنبے میں آپ سبھی کا استقبال اور خوش آمدر۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ آپ سبھی ملکی مفادمیں لگاتار کام کررہی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کے بے مثال اور متاثر کن خیالات کو عوام تک پہنچانے میں اپنے اہم کردار کو یقینی بنائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (سبھاسپ) کے صدر اوم پرکاش راج بھر اور دارا سنگھ چوہان نے ایس پی سے الگ ہونے کے بعد ایک بار پھر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ صاحب سنگھ کو 2012 میں اس وقت کی اکھلیش حکومت میں کابینی وزیر بنایا گیا تھا، جب کہ مغربی اتر پردیش کی سیاست میں کافی اثر و رسوخ رکھنے والے راج پال سینی کو گزشتہ سال ہوئے اسمبلی انتخابات میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ شالنی یادو نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں وارانسی میں ایس پی کے ٹکٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مقابلہ کیا تھا، جس میں انہیں شکست ہوئی تھی۔
نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے اپوزیشن اتحاد کے نام ‘انڈیا’ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی سرکاری ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کیا جاتا ہے، تو وہ اپنی فرم کا نام بدل دیتا ہے۔ اسی طرح یو پی اے کا نیا نام یعنی یو پی اے’انڈیا’بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہے جتنے بھی اتحاد بنائے، عوام نے نریندر مودی کو ایک بار پھر وزیراعظم کے طور پر دیکھنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here