شیوپال کو پھر ملا بی جےپی میں شامل ہونے کا آفر

0

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو کو سابق مرکزی مملکتی وزیر اور بی جے پی کے ایم پی پروفیسر رام شنکر کٹھیریا نے پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے کا آفر دیا ہے۔
پروفیسر کٹھیریا نے بدھ کو میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ان کی جانب سے پارٹی صدر اکھلیش یادو کے چچا شیوپال سنگھ یادو کو بی جے پی میں شامل ہونے کا کھلا آفر دیا گیا ہے۔ اگر شیوپال سنگھ یادو بی جے پی میں آتے ہیں تو ان کا نہ صرف دل سے استقبال کیا جائے گا بلکہ شاندار اعزاز سے نوازہ جائے گا۔
ایس پی صدر اکھلیش یاد ونے سنگین الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو نے بڑی محنت اور قربانی سے جو سماج وادی پارٹی کھڑی کی ہے۔ اسے ان کے بیٹے اکھلیش یادو نےپوری طرح سے برباد کردیا ہے۔ اور اس لئے ایک کے بعد ایک کر کے یادو سماج کے لیڈر اکھلیش یادو کا ساتھ چھوڑ رہ ہیں۔اکھلیش کے اندر قیادت کی کوئی صفت نہیں دکھائی دے رہی ہ۔
انہوں نے کہا کہ یادو سماج میں اشتعال اس لئے دیکھا جارہا ہے کہ ایس پی کی جانب سے صرف سیفئی اور کنبے کے ہی یادوں کو ٹکٹ دئیے گئے ہیں اس لئے لگاتار پارٹی سے ایک کے بعد ایک کر کے یادو لیڈر الگ ہوتے چلے جارہے ہیں۔ یہ حالت یہ بیاں کررہی ہے کہ سماج وادی کنبہ میں کافی عدم اطمینان دکھائی دے رہا ہے۔ شیوپال سنگھ یادو اور اکھلیش یادو ایک ہوگئے لیکن دل سے ایک نہیں ہوپائے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here