نئی دہلی: شمالی دہلی کے جہانگیرپوری کے ایچ بلاک میں جمعرات کو 46 کرونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔
جہانگیر پوری میں بڑی تعداد میں وائرس سے متاثرین کے پائے جانے کا یہ تیسرا بڑا معاملہ ہے۔ شمالی ضلع کے کلکٹر دیپک شنڈے نے آج بتایا کہ ایچ بلاک میں مکان نمبر 1181 سے 1200، 1238 سے 1268 اور1306 سے1331 میں یہ کرونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ایک ہی بلاک کے 46 کرونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد علاقے کو پوری طرح سیل کردیاگیا ہے۔

