شاہ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے آٹھ ہزار کروڑ کی تین اسکیموں کا اعلان کیا

0

نئی دہلی: حکومت نے ملک میں مختلف آفات سے نمٹنے کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے اور موجودہ نظام و میکانزم کو مضبوط کرنے کے لیے 8,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی تین بڑی اسکیموں کا اعلان کیا ہے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو یہاں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزراء کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ان منصوبوں کا اعلان کیا۔
پہلے منصوبے کے تحت ریاستوں میں فائر سروس کی توسیع اور جدید کاری کے لیے پانچ ہزار کروڑ روپے کا پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ اس کا مقصد فائر فائٹنگ سسٹم اور ڈھانچے کو جدید ترین اور مضبوط بنانا ہے۔
دوسرے منصوبے کے تحت، شہری سیلاب کے خطرے کو کم کرنے کے لیے سات سب سے زیادہ آبادی والے میٹرو – ممبئی، چنئی، کولکتہ، بنگلورو، حیدرآباد، احمد آباد اور پونے کے لیے 2,500 کروڑ روپے کا پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ ان سے سیلاب سے نمٹنے کے نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ٹھوس حل کی سمت میں بھی کام کیا جائے گا۔
تیسرے منصوبے میں 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کو کم کرنے کے لیے 825 کروڑ روپے کی قومی لینڈ سلائیڈ رسک مٹیگیشن اسکیم شروع کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here