سشانت سنگھ راجپوت کا گھر میموریل میں تبدیل کیا جائے گا

0
Sushant Singh Rajput (File Photo)

پٹنہ، 27جو ن (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا پٹنہ میں واقع گھر میموریل میں تبدیل کیا جائے گا۔
سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد کنبہ نے یہ بیان جاری کیا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے کنبہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان کے نام کا فاونڈیشن کھولیں گے۔ انہوں نے سشانت کے جانے پر دکھ بھی ظاہر کیا اور مداحوں کاان کی محبت اور حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ الوداع سشانت۔ آپ کے لئے سشانت سنگھ راجپوت تھا وہ ہمارے لئے ہمارا پیارا گلشن تھا، کھلا دل، باتونی اور تیز دماغ کا تھا۔ ہر چیز پر اس میں تجسس رکھتا تھا۔ ہر بات پر پرجوش رہتا تھا۔ بڑے بڑے خواب دیکھنا اور انہیں سچ کر دکھانے کا شوق تھا۔ وہ کنبہ کا وقار تھا۔ اس کے پاس ہمیشہ ایک دوربین رہتی تھی۔ شنی گرہ کے چھلوں کو دیکھنے کا اسے خاص شوق تھا۔ ہمیں یہ عرصہ لگے گا کہ اسکی ہنسی اب کبھی ہمارے کانوں میں نہیں گونجے گی۔ وہ کنبہ میں کبھی نہ پر ہونے والا خلا چھوڑ گئے ہیں۔ وہ اپنے مداحوں سے بہت محبت کرتا تھا۔
بیان میں مزید بتایا گیاہے کہ ان کی یادوں کو تازہ رکھنے کے لئے ایک فاونڈیشن قائم کی جارہی ہے۔ اس کی یادوں اور لگیسی کو احترام دینے کے لئے کنبہ نہ سشانت سنگھ راجپوت فاونڈیش تیار کررہا ہے۔ اس فاونڈیشن کے تحت فلم، سائنس اور کھیل سے منسلک صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔سشانت کے پٹنہ کی راجیو نگر کی رہائش گاہ کو میموریل میں تبدیل کیا جائے گا۔ ان کے گھر میں ان سے منسلک چیزوں کو رکھا جائے گا۔ خاص طورپر انکی ہزاروں کتابیں، دوربین، فلائٹ سمیولیٹ، گٹار، فرنیچر تمام چیزوں کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ان کے مداح ان سے جڑے رہیں۔ سشانت کے انسٹاگرام پیج کو کروڑوں مداح فالو کرتے ہیں۔ ہم اسے لگیسی اکاونٹ کی طرح چلائے رکھنا چاہتے ہیں جس سے سشنانت کا ان کے فینس سے رشتہ بنا رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here