سندھو نے کہا ‘ریٹائر’ اور پھیل گئی سنسنی

0
The Prime Minister, Shri Narendra Modi with the Rio Olympic Silver Medal Winner & Rajiv Gandhi Khel Ratna Awardee of 2016, Indian shuttler P.V. Sindhu, in New Delhi on August 28, 2016.

نئی دہلی : اولمپک چاندی کے تمغہ جیتنے والی اور عالمی چمپئن بیڈ منٹن اسٹار پی وی سندھو نے پیر کو ایک ٹویٹ میں ‘ریٹائر’ کے لفظ کا استعمال کرکے سنسنی پھیلا دی جیسے ہی سندھو نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ‘ریٹائر’ کا لفظ استعمال کیا ، کھیلوں کے میدان میں اچانک سنسنی پھیل گئی کہ شاید انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے لیکن سندھو نے فوری طور پر ایک طویل بیان میں واضح کیا کہ وہ کھیل سے نہیں لیکن کورونا کی وجہ سے ملک میں موجود صورتحال اور منفی حالات سے ریٹائر ہوئی ہیں ۔
اولمپک میڈلسٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ اگلے سال جنوری میں ایشیا اوپن ٹورنامنٹ سے کھیل میں زبردست واپسی کریں گی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سندھو حال ہی میں لندن چلی گئی تھیں جس کے بعد یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ان کا اپنے کنبے اور قومی کوچ پلیلا گوپی چند سے جھگڑا ہوا ہے لیکن سندھو نے واضح کیا کہ اختلاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور وہ اپنی تربیت اور فٹ نیس کا خیال رکھیں گی اور اس وجہ سے ہی وہلندن آئی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here