سات اور ریاستوں میں بھی اگلے ہفتے ٹیکہ کاری شروع ہوگی

0

نئی دہلی: اب تک ملک کی 12 ریاستوں میں کوویشیلڈ اور کوویکسین لگائے جارہےہیں لیکن اگلے ہفتے سے بھارت بائیوٹیک کی مکمل دیسی ویکسین ملک کی دیگر سات ریاستوں میں لگائی جائے گی۔
آج شام مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح وبہبود کی معمول کی پریس بریفنگ میں ایڈیشنل ہیلتھ سکریٹری ڈاکٹر منوہر اگنانی نے بتایا کہ اس وقت ملک کی 12 ریاستوں میں بھارت بائیوٹیک کے تیار کردہ کوویکسین فی الحال لوگوں کو لگائی جارہی ہے۔ اگلے ہفتے سے ملک کے ساتھ دیگر ریاستوں جھارکھنڈ ، کیرلہ ، مدھیہ پردیش ، پنجاب ، مغربی بنگال ، گجرات اور چھتیس گڑھ میں لگائی جائے گی۔
ڈاکٹر اگنانی نے بتایا کہ سبھی ساتوں ریاستوں کے ویکسینیشن مینجمنٹ افسران کے لئے آج وزارت صحت اور سینٹرل میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مشترکہ طور پر ارینٹیشن پروگرام منعقد کیا۔
ڈاکٹر اگنانی نے بتایا کہ 23 ​​جنوری کی شام 6 بجے تک پورے ملک میں 15،37،190 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے اور 27،776 سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ آج پورے ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا ویکسین لگائی گئیں۔ آج شام 6 بجے تک پورے ملک میں مجموعی طورسے 1،46،598 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here