زائڈس کیڈیلا کو کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹسٹ کے لئے ڈی سی جی آئی کی منظوری مل گئی

0

نئی دہلی: فارماسٹیکل کمپنی زائڈس کیڈیلا کو کنٹرولر جنرل آف انڈین میڈیسن (ڈی سی جی آئی) نے کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے انسانی ٹسٹ کے لئے منظوری دے دی ہے کمپنی نے آج بتایا کہ اس کی کورونا ویکسین کے لئے انسانی آزمائشوں کا تیسرا مرحلہ رواں ماہ میں شروع ہوگا۔ یہ ٹیسٹ پورے ملک کے 20 سے 25 مراکز پر کیا جائے گا۔ یہ ٹیسٹ 250 رضاکاروں پر ہوگا۔
زائڈس کیڈیلا نے بتایا کہ انسانی ٹسٹ کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق اس کی کورونا ویکسین موثر ہے۔ اس ویکسین کی صرف ایک خوراک دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here