ریونیو منسٹر آتشی نے افسروں کے ساتھ میور وہار فیز 3 میں واقع چھٹھ گھاٹ کا معائنہ کیا

0

نئی دہلی: دہلی میں مقیم پوروانچل کے تمام لوگوں کو پوروانچلی عقیدے کے عظیم تہوار چھٹھ منانے کے کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے کیجریوال حکومت نے پورے شہر میں 1000 سے زائد گھاٹ تعمیر کیے ہیں۔ کیجریوال حکومت کے تمام اراکین اسمبلی چھٹ گھاٹ پر تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے گراؤنڈ زیرو پر موجود ہیں۔ اسی سلسلے میں ریونیو منسٹر آتشی ہفتہ کو میور وہار فیز 3 میں واقع چھٹھ گھاٹ کا دورہ کیا اور آخری مرحلے میں چل رہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ریونیو منسٹر آتشی نے کہا کہ دہلی میں چھٹھ تہوار کی تیاریوں میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے، اس سمت میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ہدایت پر تمام ایم ایل اے اور محکمے کے لوگ گراؤنڈ زیرو پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھٹھ کا چار روزہ تہوار کل سے شروع ہو گیا ہے۔ چھٹھ دہلی کے لوگوں اور پوروانچلی بھائیوں اور بہنوں کے لیے ایک بہت اہم تہوار ہے۔ اسی لیے اروند کیجریوال جی کی حکومت چھٹھ کے موقع پر بہت ہی شاندار تقریبات کا اہتمام کرتی ہے۔
محترمہ آتشی نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے شہر بھر کے علاقوں میں چھٹھ گھاٹ تیار کئے جاتے ہیں اور مصنوعی گھاٹ بنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر گھاٹوں پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام کل صبح تک مکمل کر لیا جائے گا۔کل شام عقیدت مند یہاں شان و شوکت کے ساتھ چھٹھی مایا کی پوجا کر سکیں گے۔
ریونیو منسٹر آتشی نے کہا کہ پوروانچل کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد دہلی میں رہتی ہے اور دہلی کی سماجی، اقتصادی اور ثقافتی ترقی میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ چھٹھ تمام پوروانچلی بھائیوں اور بہنوں کے لیے ایک بہت اہم تہوار ہے۔ ایسے میں ہماری تیاریوں کے ساتھ ہماری کوشش ہے کہ ممکنہ پریشانیوں کو کم کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کیجریوال حکومت نے دہلی بھر میں 1000 سے زیادہ گھاٹ تیار کیے ہیں تاکہ دہلی میں کسی بھی شخص کو چھٹھ کا تہوار منانے کے لیے اپنے گھر سے دور نہ جانا پڑے۔ دہلی حکومت نے ان گھاٹوں پر تالاب بنانے سے لے کر خیمے، لائٹس، صفائی، سیکورٹی وغیرہ کا انتظام کیا ہے۔اس کے علاوہ میتھلی بھوجپوری اکیڈمی کی جانب سے کئی گھاٹوں پر ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ دہلی کے ہمارے پوروانچلی بھائی اور بہنیں اپنے عقیدے کے اس عظیم تہوار چھٹھ کو خوشی، امن اور مسرت کے ساتھ منا سکیں۔
معائنے کے دوران ریونیو منسٹر نے ضلع انتظامیہ اور پولیس کو تمام گھاٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت دی تاکہ عقیدت مندوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کیجریوال حکومت نے میور وہار فیز 3 میں واقع ڈی ڈی اے گراؤنڈ میں 8 مصنوعی تالاب بنائے ہیں تاکہ ہزاروں عقیدت مند ایک ساتھ پوجا کر سکیں گے۔ اس گھاٹ پر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here