لکھنؤ:10اپریل(زمینی سچ) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ مختلف زمروں کے 4.82لاکھ یومیہ مزدوروں کی شناخت کر کے ان کی مالی تعاون کے لئے 48.18 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان مزدوروں کےزندگی پر خاصی اثر پڑا ہے۔ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی اس رقم کو ڈی بی ٹی کے ذریعہ سے اسٹریٹ وینڈر، آٹو ڈرائیور، رکشا چلانے والے، ای۔رکشا ڈرائیور اور پلے داروں کے بینک کھاتوں میں بھیجی جائے گی۔اس ضمن میں جمعہ کی صبح وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد مختصر سے تقریب میں یوگی آدتیہ ناتھ نے اس اسکیم کا افتتاح کیا۔
اس دوران وزیر اعلی نے مختلف اضلاع کے مستفیدین سےویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات بھی کی۔انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے ریاست میں لاک ڈاؤن ہے۔جس کی وجہ سے حکومت غریب عوام کے کھانے پینے کے انتظام کے لئے مالی مدد فراہم کررہی ہے۔اسی کڑی کے تحت حکومت مالی مدد کے طور پر 1000ہزار روپئے اسٹریٹ وینڈر،رکشاچلانے والے، ای رکشا ڈرائیور اور پلے داروں کے کھاتوں میں بھیج رہی ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ اس سے قبل ریاستی حکومت نے 35 لاکھ مزدوروں کے کھاتوں میں ڈی بی ٹی کے ذریعہ ان کے اکاونٹوں میں الاونس بھیجے تھے۔ساتھ ہی 11 لاکھ تعمیراتی مزدوروں کے بینک میں 1000 روپئے بھیجے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ منریگا مزدوروں کے مزدوری میں اضافہ کیا گیا ہے۔انتودئیے اسکیم کے تحت تقریبا 1.65 کروڑ تعمیراتی ملازم اور یومیہ مزدوررجسٹرڈ ہیں۔منریگا اور محکمہ لیبر ڈپارٹمنٹ ایک مہینے کی مفت راشن فراہم کررہے ہیں۔وزیر اعلی نے بتایا کہ محکمہ لیبر میں رجسٹر 20.37 لاکھ مزدوروں کے کھاتوں میں ایک ۔ایک ہزار روپئے ڈی بی ٹی کے ذریعہ بھیجے گئے ہیں۔

