راہل کسانوں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر اپنی سیاسی روٹی سینک رہے ہیں: بی جے پی

0

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے اس بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر اپنی سیاسی روٹی سینکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ “مسٹر راہل گاندھی نے دھمکی دی ہے کہ کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا ، ہم بات چیت پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔”
انہوں نے مسٹر راہل سے پوچھا کہ “راہل جی یہ کسانوں کی تحریک ہے اور کسانوں نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔‘‘
بی جے پی ترجمان نے الزام لگایا کہ “مسٹر راہل چاہتے ہیں کہ سڑکوں پر لڑائی ہو ، گولی چل جائے ، لاشیں بچھ جائیں۔ کانگریس کے سابق صدر فسادیوں کو رہا کرنے کی بات کررہے ہیں ، کیا فسادی راہل گاندھی کے اپنے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی نے کسانوں کے معاملے کے بہانے لوگوں کو مشتعل کرنے کا کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارباڈوس کی رہنے والی پاپ گلوکاروں ریحانہ اور مسٹرراہل گاندھی زراعت کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ، انہیں ربیع کی فصل کے بارے میں نہیں معلوم اور وہ زرعی قانون کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
مسٹر پاترا نے سوال کیا کہ جب کیلیفورنیا میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑا گیا تھا تو یہ لوگ کہاں تھے؟ اس وقت ان میں سے کسی نے ٹویٹ کیا تھا؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here