نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے بارے میں نچلی عدالت کا فیصلہ درست نہیں ہے اور اس میں قانونی غلطیاں ہیں، اس لیے اسے اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ مسٹر گاندھی کے معاملے میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔ یہ ایک غلط فیصلہ ہے اور قانونی طور پر اس کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو یقین ہے کہ غلط طریقے سے آئے اس معاملے میں صحیح فیصلہ سامنے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کی پالیسی ہمیشہ واضح رہی ہے۔ کھلے عام دھمکیاں دینے، ہماری آواز بند کرنے، جھوٹے مقدمات درج کروانے سے ہماری آواز دبنے والی نہیں ہے ۔ مسٹر راہل گاندھی سماجی، اقتصادی اور سیاسی مسائل پر بولتے رہیں گے اور عوام کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔ یہ مسئلہ راہل گاندھی کی کولار میں 2019 میں دی گئی تقریر سے متعلق مسئلہ پر فیصلہ دیا ہے۔ فیصلہ گجرات کی عدالت کا ہے اور یہ فیصلہ 70 صفحات پر مشتمل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہتک عزت سے متعلق قانون کا بنیادی اصول یہ ہے کہ پہلے وضاحت ہونی چاہیے۔ ایسے معاملات میں سب سے اہم کردار اس وضاحت کا ہوتا ہے جس کے ساتھ اس شخص کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بنایا جاتا ہے۔ بات واضح نہ ہو تو ہتک عزت کا کیس نہیں بنتا۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ جن لوگوں کے بارے میں مسٹر گاندھی نے بات کی ہے اور جن کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان میں سے کسی نے بھی مسٹر گاندھی کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے اور ایسی صورتحال میں کیس بالکل نہیں بنتا۔

