لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمومایاتی نے پیر کو کہا کہ اجودھیا میں رام للا کے پران پرتشٹھا تقریب میں شمولیت کے لئے انہیں دعوت نامہ ملا ہے لیکن اس میں شرکت کرنا ہے یا نہیں اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کے حوالے سے میڈیا نمائندوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مایاوتی نے کہا’ ہاں میں دعوت نامہ ملا ہے اور جہاں تک اس میں شمولیت کا سوال ہے تو اس حوالے سے ابھی تک میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن اجودھیا میں 22جنوری کو رام مندر کو لے کر جو بھی پروگرا م ہونے جارہا ہے اس کا ہماری پارٹی کو کوئی بھی اعتراض نہیں ہے۔بلکہ اس کا استقبال کرتی ہے۔
انہوں نے آگے مزید کہا ‘ نہ صرف یہ بلکہ مستقبل میں بابری مسجد کے حوالے سے اگر ایسا کوئی پروگرام ہوتا ہے تو اس پر بھی ہماری پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا کیونکہ ہماری پارٹی ایک سیکولر جماعت ہےاور تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں بی ایس پی سپریمو نے کہا بی ایس پی کیڈر بیس پارٹی ہےپارٹی سے وابستہ افراد کے تن، من ، دھن کی وقت سے چلتی ہے۔ اس لئے ہمارے اپنے طور طریقے ہیں جو دوسری پارٹیوں سے الگ ہیں۔
انہوں نے کہا بات بات پر سڑک پر اترنا دوسری پارٹیوں کا طور طریقہ ہے ہماری پارٹی کا نہیں۔ بیا یس پی چھوٹی چھوٹی کیڈر میٹنگوں کے ذریعہ سماج سے جڑتی ہ۔ اور یہ پروگرام برابر چلتا رہتا ہے اور ابھی بھی پورے ملک میں یہ پروگرام جاری ہے۔

