راجیہ سبھا کی 18 سیٹوں کے لئے 19جو ن کو ہوں گے انتخابات

0

نئی دہلی: راجیہ سبھا کی باقی 18سیٹوں کے لئے انتخابات 19جون کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے گزشتہ 25فروری کو 17ریاستوں کی 55سیٹوں کے لئے دو سالہ ضمنی انتخابات کا اعلان کیا تھاتو دس ریاستوں کی 37سیٹوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے باقی 18 سیٹوں کے لئے کورونا وائرس کی وجہ سے انتخابات ملتوی کردئے گئے تھے ۔
کمیشن نے اب آندھراپردیش کی چار، مدھیہ پردیش کی تین، جھارکھنڈ کی دو، میگھالیہ کی ایک، راجستھان کی تین، گجرات کی چار اور منی پور کی ایک سیٹ کے لئے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔
صبح نوبجے سے شام چار بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی بھی 19جون کو شام پانچ بجے شروع ہوجائے گی۔ انتخابات کا عمل 22جون سے پہلے ختم ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here