نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 1674 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جہاں اب صحتیاب افراد کی تعداد نئے متاثرین کے مقابلے میں دگنی سے زیادہ ہوچکی ہے۔ اتوار کے روز یہاں زیر علاج مریضوں کی تعداد مزید 2207 گھٹ کر 22486 رہ گئی ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری ہونے والی بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران دہلی میں 1674 نئے مریض سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 593924 ہوگئی ہے، جبکہ 3818 مریضوں کے شفایاب ہونے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے اور کورونا وائرس سے شفا پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 561732 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 94.57 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس مدت میں 63 مریضوں کے فوت ہونے سے اموات کی تعداد 9706 تک جا پہنچی ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.63 فیصد ہے۔ دہلی ملک میں کورونا سے اموات کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔
دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 53207 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ مجموعی جانچ کی تعداد اب تک 67.93 لاکھ کے پار ہو چکی ہے۔

