کلکتہ30مارچ:سندر بن علاقے ساحل سمندر کے قریب واقع آخری گائوں ’’گوادر پور ‘‘کے مقامی باشندوں میں کورونا وائر س کے پھیلنے کے اندیشے میں مبتلا ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 21 مارچ کو بین ریاستی ٹرین خدمات معطل ہونے سے صر ف دو دن قبل 19 دن اور 20مارچ کوبڑی تعداد میں جنوبی ہند کے ریاستوں میں کام کررہے تھے کہ درجنوں افراد گھر لوٹے ہیں ۔لاک ڈاؤن سے دو دن قبل دو گاؤں میں 100 کے قریب افراد اپنے گھر لوٹے ہیں ۔گاؤں کے لوگوں نے فوری طور پر مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی کہ ان کے گائوںمیں سیکڑوں لوگ دوسرے شہروں سے واپس آئے ہیں ۔اس کےبعد ہی انتظامیہ نے حرکت میں آئی اور دوسرے شہروں سے لوگوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔گوباردھان پور کے ایک ماہی گیر بسودیوپ ساہو نے کہا کہ ہم لوگ ہم لوگ دوسری ریاستوں سے آئےلوگوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ہیرون راوت اور نو دیگر افراد کے ساتھ تقریباً دس دن قبل کیرالہ سے گوبردھا پور سے متصل ،اپنے آبائی گائوں بوروبیرت گاؤں میں پہنچے ہیں ۔کیرلہ میں تعمیراتی مزدو ر کے طور پر یومیہ 600سے 900روپے مزدوری کے طور پر کماتے تھیں ۔ہیرون راوت کو یہ ڈر ستانے لگا ہےکہ جلد ہی جمع روپیہ ختم ہوجائے گا ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ ایک ہزار روپے ماہانہ اور غلہ فراہم کرنے کے اعلان پر انہوں نے کہا کہ اس سے زندگی نہیں گزرنے والی ہے ۔ہمیں یقین نہیں ہے کہ حکومت کب تک ہماری مدد کرے گی
ملک بھر میں لاک ڈائون نافذ ہونے سے قبل ہزاروں افراد دوسری ریاستوں سے مغربی بنگال میں اپنے گائوں میں آئے ہیں ۔مگر گھر پہنچنے کے بعد ان لوگوں کو اپنے گھر میں ہی بند کردیا گیا ہے اور گائوںمیں ناپسندیدگی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔اس لاک ڈائون کی وجہ سے گائوں کی معیشت کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے ۔کئی دوکانیں مستقل طور پر بند ہوگئی ہیں ۔یہ چھوٹے دوکاندار بڑے تاجروں سے مہنگی قیمت پر ضروری اشیائے خوردونوش خریدنے سے قاصر ہیں۔مغربی بنگال سے دوسری ریاستوں میں جا کر کام کرنے والوں ریسرچ ورک کرنے دلیپ بنرجی نے کہا کہ ان مزدوروں کے استحصال کا امکان زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مہاجر مزدور جو اب گھر واپس آگئے ہیں ۔ مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔ پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے ترقی اور سماجی ماحولیاتی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، انیرودھا ڈے نے کہا کہ ان مزدوروں کے پاس کھیتوں میں کام کرنے کیلئے مطلوب صلاحیت بھی نہیںہے۔
اندریجیت داس تامل ناڈو کی ایک ٹیکسٹائل مل میں کام کرتے تھے۔وہ سندربن میں واقع چیمٹا گائوں کے باشندہ ہیں اس گائوں ماں روزگار کا واحد ذریعہ کھیتی باڑی ہے۔اس گائوں میں اب تک بجلی نہیں پہنچی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہہے کھیتوں میں کام کرنا ،میں نے پہلے کبھی یہ کام نہیں کیا ہے۔ لیکن اگر حالات طویل عرصے تک ایسے ہی رہیںتو میں یہ کرنے پر مجبور ہوجاؤں گا ۔مگر اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتاہوں کہ لاک ڈائون نافذ ہونے سے قبل اپنے گھر لوٹ آیا ہوں ۔جب کہ ان کے بہت سے ساتھی اب بھی چنئی میں ہیں ۔ان لوگوں نے فون پر بتایا ہے کہ دو وقت کا کھانا بھی صحیح سے نہےں مل رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمل ناڈو میں بنگال کے مزدوروں کی مدد نہیں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا اس وقت شہری علاقوں میں ہیں ۔مگر شہروں سے بڑی تعداد میں کام کرنے والے دیہاتوں میں واپس آگئے ہیں ۔اس کی وجہ سے کھیتوں میں کام کرنے والے ورکروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کی وجہ سے مزدوری بھی کم کردگی گئی ہے۔یہ لوگ اب کام کے لئے MGNREGS (مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم) پر انحصار کریں گے لیکن پریشان کن حقیقت یہ ہے کہ اس اسکیم کے تحت گذشتہ چار سالوں میں اوسطا ایک سال میں صرف 40-45 دن کے لئے روزگار فراہم کیا جارہے ہیں ۔جمشید پور میں واقع سینٹ زیورس انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ ہیومن ریسورس کے پروفیسر کے آر شیام سندر کہتے ہیں کہ کھیتوں کی مزدور ی سے بھی کم ہے منریگا کی مزدوری ۔
2011 کی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق ، نقل مکانی کرنے والے ریاستوں میں بنگال چوتھے نمبر پر ہے۔ 2011کے بعد بھی دوسری ریاستوں میں کام کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ۔پچھلے دو دہائیوں میںبنگال سے جاکر دوسری ریاستوں میں کام کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ۔خاص طور پر کیرالہ ، تمل ناڈو ، دہلی اور مہاراشٹر میں بنگالی ورکر زیادہ جاتے ہیں ۔بنگال میںبڑے پیمانے پر فیکٹریاں اور چائے کے باغات بند ہوئے ہیں ،آئیلا طوفان اور سمندرکی سطح میں اضافہ کی وجہ سے زراعت کے مواقع بھی کم ہوئے ہیں ۔اس لئے بنگال سے بڑے پیمانے پر ورکر دوسری ریاستوں میںجاکرکام کرتے ہیں ۔
اتکل یونیورسٹی میں جغرافیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ، ربیع الانصاری نے کہا کہ 2001تک مغربی بنگال میں دوسری ریاستوں جاکر مزدوری کرنے کا رجحان کام تھا مگر 2011کی مردم شماری یہ بات سامنے آئی کہ بنگال میں بھی رجحان میں اضافہ ہوا ہے اور یہاں سے بڑی تعداد میں لوگ اچھے مواقع کی تلاش میں دوسری ریاستوں میں جارہے ہیں ۔’’دوسری ریاستوں میں کام ‘‘دیہی بنگال میں اپنے آپ میں ایک صنعت ہے۔ایسے ایجنٹ موجود ہیں جو نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کے لئے ثالث کی حیثیت سے کام کرتے ہیں ۔خاص طور ان بچوں کو زیادہ توجہ دی جاتی ہے جنہوں حال ہی میں اسکول چھوڑے ہیں ۔بعض مزدور بعد میں جاکر خود ایجنٹ بن جاتے ہیں۔جنوبی ریاستوں میں ایک تعمیراتی کارکن کو روزانہ 500 سے 900 روپے تک ملتے ہیں مغربی بنگال میں کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں روزانہ 200 سے 300 روپے ملتے ہیں۔چوں کہ کورونا وائرس کا خوف اچانک پیدا ہوگیا تھا اس لئے بہت سے ایسے ورکر ہیں جنہوں نے اپنی پور مزدور ی بھی نہیں لے سکے ہیں ۔ “سندربن گرین انوائرمنٹ ایسوسی ایشن کے ایک سماجی کارکن پرنبش نے بتایا کہ اس علاقے میں بڑی تعداد میں ایسے ورکر آئے ہیں جن کے دم خم پر ان کا پورا گھر چلتا تھا مگر اب ان کےواپس آنے کے بعد ان کے پورے خاندان کےلئے مسئلہ پیدا ہوگیا کہ گھر کیسے چلے گا ؟
شمالی بنگال میں بھی بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھر لوٹ آئے ہیں ۔مرشدآباد، مالدہ، ندیا،جنوبی دیناج پور اور شمالی دیناج پور میں جہاں مرد بڑے پیمانے پر دوسری ریاستوں میں کام کرتے ہیں وہیں یہاں کی خواتین بھی دہلی، ممبئی ، پونے اور دوسرے شہروں میں گھریلو کام کرتے ہیں ۔یہ خواتین اب بھی ان شہروں میں پھنسی ہوئی ہیں۔جولوگ واپس آگئے ہیں انہیں الگ رکھا گیاہے ۔کچھ لوگ ٹرک کے ذریعہ واپس آرہے ہیں ۔چائےباغات کے ورکروں کو بھی یہ خوف ستانے لگا ہے کہ جتنے دن باغ بن گئے ہیں اس کی تنخواہ ملے گی یا نہیں ۔
Home ملکی خبریں National News دوسری ریاستوں سےآنے والے سیکڑوں مزدور اپنے گھر میں ہی ناپسندیدہ مہمان...
