لکھنؤ:سماج وادی پارٹی اقلیتی سیل کے صوبائی صدر و سابق کابینی وزیر حاجی ریاض احمد نے نیوز 18 کے اینکر امیش دیو گن کے ذریعہ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کی شان میں کی گئی گستاخی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ یہ ایسا جرم ہے جو معافی کے لائق نہیں ہے ۔بلا تفریق مذہب و ملت سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی وہ ذات ہے جن پر تمام مذاہب کا اعتقاد ہے ۔ان کی بارگاہ میں مذہب کی قید نہیں ہے ،ہر دن تمام مذاہب کے عقیدت مند ہزاروں کی تعداد میں اپنی حاضری دے کر عقیدت کااظہار کرتے ہیں ۔ ہر سال عرس کے ایام میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین حاضر ہو کر اپنی مرادیں پوری ہونے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں ۔وہ سلطان الہند اور روحانی پیشوا ہیں ، ان کی شان میں ادنیٰ سی بھی گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی ۔سابق کابینی وزیر حاجی ریاض احمد نے ملک کے وزیر اعظم نر یندر مو دی جی سے مانگ کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے بے لگام ٹی وی چینلوں پر سخت کارروائی کر یں ۔ جو ملک میں زہر افشانی کا کام کر تے ہیں ۔یہ ملک صدیوں سے امن و امان کا گہوارہ رہا ہے ، لیکن جس طرح سے گزشتہ کئی سالوں سے ملک میں زہر گھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، کبھی آر ایس ایس کے ذریعہ ، کبھی بی جے پی کے ذریعہ ، کبھی ہندو توا دی تنظیموں کے ذریعہ ، خیال رہے یہ ملک فر قہ وارانہ ہم آہنگی کا مرکز ہے ۔امن و امان اور یکجہتی اس ملک کی پہچان ہے ، جو ہمیں واراثت میں ملی ہے ۔ یہ وراثت ہمیں انہی بزرگوں سے نصیب ہوئی ہے ۔ جن کا مقصد صر ف اور صرف امن ہی رہا ہے ۔ایسے بزرگ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے ۔ سابق کابینی وزیر حاجی ریاض احمد نے کہا اس ملک کا ہر باشندہ سب کچھ برداشت کرسکتا ہے ، لیکن بزرگوں کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا ۔انہوںنے کہا کہ میں خود خواجہ اجمیری ؒ کا معتقد ہوں ، اور ہرسال عرس کے ایام میں اپنی پارٹی کی طرف سے چادر پیش کرنے خود جاتاہوں ۔یہ رواج ہمارے سیاسی قائد جناب ملائم سنگھ یادو کے دور سے ہی جاری ہے ۔ ان کے رسم کو جاری رکھتے ہو ئے ہماری پارٹی کے قومی صدر جناب اکھلیش یادوہر سال عرس کے ایام میں چادر روانہ کر تے ہیں ۔ سابق کابینی وزیر حاجی ریاض احمدنے نیوز 18 کے اینکر امیش دیو گن کے گستاخی کی بلا تفریق مذہب و ملت سبھی سے سخت الفاظ میں مذمت کی اپیل کی ہے ۔اس بات کی جانکاری سماج وادی پارٹی اقلیتی سیل کے صوبائی سکریٹری و دفتر انچارج شاہ عالم نے دی ۔
Home لکھنؤ کی خبریں Lucknow News خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒکی شان میں گستاخی ناقابل معافی:حاجی ریاض...

