حکومت نے غیر تسلیم بی ایڈ کالجوں کو منظوری دی

0

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے طلباء اور اساتذہ کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چلانے والے غیر تسلیم شدہ بی ایڈ کالجوں کو 2017 سے منظوری دے دی ہے۔اس قدم سے ملک بھر کے 23 بی ایڈ کی ڈگری دینے والے غیر قانونی ادارے اب تسلیم شدہ انسٹی ٹیوٹ ہو جائیں گے۔ حکومت کے اس قدم سے 17000 اساتذہ اور 13000 طالب علم مستفید ہوں گے اور ان کی ڈگری پر لٹکی تلوار ہٹ جائے گی۔ غور طلب ہے کہ حکومت نے نیشنل کونسل آف ٹیچر ایجوکیشن قانون 1993 میں ترمیم کرکے 2017-18 سے غیر تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کو منظوری دینے کا انتظام کیا تھا اور اس سلسلے میں 11 جون 2019 کو نوٹیفکیشن بھی جاری کی تھی۔انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کی طرف سے آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق 12 مئی کو 2 نوٹیفکیشن جاری کرکے ان 23 تعلیمی اداروں کو منظوری دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ طلباء اور اساتذہ کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت نے ان اداروں کو تسلیم کیا ہے لیکن مستقبل میں کسی غیر تسلیم بی ایڈ اداروں کو منظوری نہیں دی جائے گی۔غور طلب ہے کہ کسی بھی بی ایڈسے منسلک تعلیمی اداروں کو این سی ٹی ای کی منظوری لینا لازمی ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here