حکومت معیشت کی طویل مدتی پالیسی بنا رہی ہے : پیوش

0
Piyush Goyal (Minister of Railways and Commerce in the Government of India)

نئی دہلی:کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے عالمی بحران کے دوران حکومت ملک کی معیشت کو اس سے نکالنے کے لئے طویل مدتی حکمت عملی بنانے اور بیرون ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے ان خواہشمند ممالک کا خیر مقدم کیا جو ہندوستان کے ساتھ کاروبار کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی کثیر جہتی معاہدے پر دستخط کرتے وقت غیرجانبداری اور تعاون کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے. اسی وجہ سے ہندوستان نے علاقائی اقتصادی وسیع پارٹنرشپ (ارا ی سی پی) میں حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ دو طرفہ یا کثیر جہتی معاہدوں کے لئے منصوبہ بندی کے لئے ڈجیٹل طور پر جڑنے کا یہ بہترین وقت ہے۔
مسٹر گوئل نے دیگر ممالک سے کوورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے میں تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت ہندوستان میں رہ رہے غیر ملکی شہریوں کی حفاظت اوران کی بہتری کو یقینی بنا رہی ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستانی دواسازی کی صنعت نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے باقی حصوں کے لئے بھی ادویات کی پیداوار اور تقسیم میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اورانہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستان کووڈ بحران کے بعد کی دنیا میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔
مسٹر گوئل نے کہا کہ ہندوستان اس بات کو یقینی بنارہا ہے کہ کوئی بھی ملک، بالخصوص کم ترقی یافتہ ملک ضروری ادویات سے محروم نہ رہے. انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اگر ہندوستان سے دوا کے طور پر کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہے، تو اسے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے طویل مدت کیلئے فارما سیکٹر کے مسلسل کاروبار کے لئے ایک فوری منصوبہ بنانا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here