جیو فائبر کا ’نئے انڈیا کا نیا جوش‘ پلان لانچ

0

نئی دہلی: مکیش امبانی کی ریلائنس جیو پیر کو ’نئے انڈیا کا نیا جوش‘ نام سے نیا جیو فائبر پلان لائی ہے جس کے تحت جو بھی گاہک اس سے جڑے گا اسے لامحدود ڈاٹا کے ساتھ 30 دن تک سبھی خدمات مفت دی جائیں گی کمپنی کے مطابق اس میں اسپیڈ بھی زیادہ 150 ایم بی پی ایس ملے گی۔ فری ٹرائل میں اپلوڈ اور ڈاؤن لوڈ دونوں اسپیڈ کو ایک جیسا یعنی 150 ایم بی پی ایس رکھا گیا ہے۔ساتھ ہی فری ٹرائل کےلئے گاہک کو 4 ککے سیٹ ٹاپ باکس اور 10 او ٹی ٹی ایپس کا فری سبسکرپشن بھی ملے گا۔ایک مہینے کے فری ٹرائل کے بعد گاہک کسی بھی ایک پلان کا انتخاب کرسکتا ہے۔ نئے انڈیا کا نیا جوش ،ٹیرف پلان 399 روپے فی ماہ سے شروع ہوکر 1499 روپے فی ماہ تک ہوگا۔ فری ٹرائل کے بعد گاہک جیو فائبر کا کنیکشن کٹوا بھی سکتا ہے ۔اس کےلئے کوئی بھی پیسہ نہیں کاٹا جائے گا۔پلان کے تحت 399 روپے فی ماہ والے پلان میں 30 ایم بی پی ایس کی اسپیڈ ملے گی۔ بازار میں یہ پلان سب سے سستے پلانس میں سے ایک مانا جارہا ہے۔ اس پلان میں کسی بھی قسم کے او ٹی ٹی کا سبسکرپشن نہیں ملے گا۔ 399 روپے کی طرح 699 روپے والے پلان میں بھی او ٹی ٹی ایپس نہیں ملیں گے لیکن اسپیڈ 100 ایم بی پی ایس ہوجائےگی۔ ورک فرام ہوم کےلئے 699 روپے والا پلان سب سے موزوں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here