جونپور:صدیق پور میں بنے گا آڈیٹوریم،سرکٹ ہاوس اور ہیلی پیڈ

0
18

جونپور:اترپردیش کے ضلع جونپور کے صدیق پور علاقے میں آڈیٹوریم، سرکٹ ہاوس اور ہیلی پیڈ کی تعمیر کے لئے زمین حصولیابی کی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔اس کے تحت 7ایکڑ زمین حاصل کی جائےگی۔
زمین کی حصولیابی کی کاروائی کی ذمہ داری ایس ڈی ایم(صدر) نتیش سنگھ کو دی گئی ہے۔ افسران نے بتایا کہ آئی ٹی آئی صدیق پور میں کافی زمین ہے۔ یہاں سات ایکڑ زمین حاصل کر کے اس کی تجویز انتظامیہ کو بھیجی جائے گی۔اور بجٹ ملتے ہی کام شروع کردیا جائےگا۔اس سے پہلے آڈیٹوریم کی تعمیر کے لئے 5کروڑ روپئے جاری کئے جاچکے ہیں اور اس کا ٹینڈر بھی ہوچکا ہے۔
اس پورے پروجکٹ پر اخراجات کا تخمینہ 17.33کروڑ روپئے ہیں جس میں سے 5کروڑ روپئے موصول بھی ہوچکے ہیں۔ایس ڈی ایم نتیش کمار سنگھ نے بتایا کہ آئی ٹی آئی صدیق پور احاطے مین سات ایکڑ زمین کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ اس میں آڈیٹوریم، سرکٹ ہاوس اور ہیلی پیڈ کی تعمیر ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here