جونپور:دو نابالغ بہنوں کے ساتھ عصمت دری،ملزمان گرفتار

0
16

جونپور:اترپردیش کے ضلع جونپور کے مچھلی شہر علاقے میں ایک گاؤں میں دو افراد کے ذریعہ دو نابالغ بہنوں کے ساتھ عصمت دری کئے جانےکا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وجے سنگھ نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ مچھلی شہر کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں میں دو چچازاد بہنیں جمعرات کی رات سو رہی تھیں۔ متاثرہ کے اہل خانہ کے مطابق رات میں سوتے وقت گاؤں کے ہی دو نوجوان دونوں کو زبردستی کھیت میں لے گئے اور ان کے ساتھ منھ کالا کیا۔ عصمت دری کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ گھر میں دونوں لڑکیوں کے چار پائی پر نہ ملنے پر اہل خانہ نے ان کی تلاش شروع کیا۔ دیر رات کسی طرح دونوں گھر پہنچی تو اہل خانہ کو سارا ماجرا کہہ سنایا۔ جمعہ کی صبح اہل خانہ نے کوتوالی پہنچ کر ملزمین کے خلاف تحریر دی۔
پولیس نے متاثرین کے اہل خانہ کے ذریعہ دی گئی تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کر ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔متاثرہ بہنوں کا میڈیکل کرایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here