جموں کورونا وائرس سے پاک، سبھی 26 مریض صحت یاب

0

جموں: جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے سبھی 26 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس طرح سے زائد از چھ لاکھ کی آبادی والا یہ ضلع کورونا وائرس سے پاک ہوگیا ہے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا: جموں میں کورونا وائرس کے 26 کیسز سامنے آئے تھے۔ مزید تین مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے ساتھ ہی جموں فی الوقت کورونا سے پاک ہوگیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ جموں سشما چوہان نے یو این آئی کو بتایا کہ موجودہ صورتحال کے چلتے جموں کو کووڈ فریک ضلع قرار دینا جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا: سبھی 26 کورونا وائرس مریضوں کی صحت یابی کے فوراً بعد ضلع کو کورونا وائرس سے پاک ضلع قرار نہیں دیا جاسکتا۔ موجودہ صورتحال کے چلتے ایسا کرنا جلد بازی ہوگی۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ وائرس سے متاثرہ سبھی مریضوں کی صحت یابی کے باوجود ضلع میں لاک ڈائون برابر جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا: لاک ڈائون اور پابندیاں جاری رہیں گی۔ تاہم وزارت داخلہ کی گائیڈلائنز کے مطابق پابندیوں میں جو نرمی دینی ہے وہ دی جارہی ہے۔
دریں اثنا ضلع انتظامیہ جموں نے رینڈم سیمپلنگ کی تکمیل کے فوراً بعد کورونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ لوگوں کے لئے کورونا او پی ڈی رپورٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ہماری توجہ ان مریضوں پر مرکوز ہے جن میں اس وائرس کی علامات پائی جاتی ہیں تاہم دوسرے مرحلے میں کووڈ او پی ڈی رپورٹنگ شروع کی جائے گی جو رینڈم سیمپلنگ کے فوراً بعد شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کووڈ او پی ڈی رپورٹنگ میں کوئی بھی شخص رجسٹریشن کرکے ہمارے ٹول فری نمبرات پر اپنی علامات ظاہر کرسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here