حیدرآباد :تلنگانہ کے وارنگل شہر کے باہر گورینكٹا گاؤں میں ایک کولڈ اسٹوریج کے قریب کھلے کنویں سے آٹھ مہاجر مزدوروں سمیت سمیت نو افراد کی لاشیں برآمد ہونے سے علاقہ میں دہشت کا ماحول ہے۔پولیس کے مطابق ان میں سے چار افراد کی لاشیں جمعرات کو جبکہ باقی لاشیں جمعہ کی صبح برآمد کی گئی ہیں۔ان میں سے چھ مزدور مغربی بنگال کے ایک ہی خاندان کے رکن تھے جبکہ دو دیگر مزدور بہار کے رہائشی تھے وہیں ایک دوسرا شخص مقامی رہائشی بتایا جا رہا ہے۔تمام لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے وارنگل کے مہاتما گاندھی ہسپتال بھیج دی گئی ہیں۔پولیس اس دردناک واقعہ کی اجتماعی خودکشی یا قتل سمیت ہر پہلو پر غور کرتے ہوئے جانچ کر رہی ہے۔واقعہ کی تحقیقات کے لئے پولس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

