تبلیغی جماعت سے منسلک 16 غیر ملکی باشندوں کی ضمانت عرضی خارج

0

رانچی: جھارکھنڈ میں رانچی ضلع کی ایک عدالت نے ٹورسٹ ویزہ کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں آج تبلیغی جماعت سے منسلک سولہ غیر ملکی باشندوں کی ضمانت خارج کر دی ۔
چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ فہیم کروانی کی عدالت نے ٹورسٹ ویزہ کی خلاف ورزی کرنے پر جماعت سے منسلک 16 غیر ملکی باشندوں کی ضمانت عرضی پر سماعت کے بعد انہیں ضمانت دینے سے انکار کر دیا عدالت نے سبھی کو رانچی کے ہوٹوار کے کیمپ جیل میں رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔ وہیں عدالت نے ہند پیڑھی کے ملزم حاجی معراج الدین کو ضمانت دے دی ہے ۔
ٹورسٹ ویزہ پر ہندوستان پہنچے سبھی غیر ملکی باشندوں کو 30 مارچ کو دار الحکومت رانچی کے ہند پیڑھی علاقے کی بڑی مسجد اور مدینہ مسجد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں لندن کے زاہد کبیر ، شپہان حسین ، ویسٹ انڈیز فاروخ البرٹ خان ، ہالینڈکے محمد سفیل اسلام ، تری نداد کے ندیم خان ، زامبیا کے معصول جالاب ، فرمنگ سیس ، ملیشیا کی سیتی عائشہ بنتی ، نور رشیدہ بنتی ، نور حیاتی بنتی احمد ، نور قمر الزمان ، مہاجر بن خمیس ، محمد شفیق اور محمد عظیم شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here