بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت میں طبی خدمات میں کوئی بہتری نہیں آئی:اکھلیش

0

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن کی حکومت میں اترپردیش میں طبی سہولیات میں بہتری آنے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعدد بیماریوں کی وجہ سے ریاست میں ہاہاکار مچا ہے۔ ڈینگو۔ملیریا، بخار کے مریضوں کی اسپتالوں میں لمبی ۔لمبی لائنیں لگ رہی ہیں۔ڈاکٹر، میڈیکل اسٹاف کی بھاری کمی کی وجہ مریض بغیر علاج اور جانچ کے ادھر ادھر بھٹک رہے ہیں۔ مریضوں کے علاج اور جانچ کا نظم نا کر پانے والی بی جے پی حکومت بیان بازی کرتی رہتی ہے۔ سنگین بیماریوں سے متاثر مریضوں کی اموات کے صحیح اعداد و شمار چھپا کر عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ اترپردیش کی غریب عوام جانچ اور دوا کی کمی میں بے موت مررہے ہیں۔
یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ناکامیوں کی وجہ ڈینگو بخار سے غریب عوام متاثر ہورہے ہیں۔ بریلی میں ڈینگو مریضوں کا اعداد 550 کو عبور کرگیا ہے۔ ڈینگو، ملیریا وغیرہ متعدد امراض سے لوگوں کی جانیں جارہی ہیں لیکن حکومت اور محکمہ صحت بے پرواہ بنا ہوا ہے۔ مچھروں سے بچاؤں کے کوئی انتظام نہیں ہورہے ہیں۔ فاگنگ کہیں نہیں ہورہی ہے سوائے وی وی آئی پی علاقوں کے۔
راجدھانی لکھنؤ میں بھی اسپتالوں میں مریضوں کی لمبی۔ لمبی قطاریں علی الصبح سے ہی لگ جاتی ہیں۔ پی جی آئی اور میڈیکل کالج میں تو رات میں ہی لوگ پرچی بنوانے کے لئے لائن لگا لیتے ہیں۔ اس سب کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ علاج سے محروم رہ جاتے ہیں۔ کہیں ڈاکٹروں کی کمی ہے تو کہیں بیڈ نہیں ہے۔ کہیں میڈیکل اسٹاف کی کمی ہے۔وی آئی پی ڈیوٹی کی وجہ بہت سے ڈاکٹر او پی ڈی میں غیر حاضر رہتے ہیں۔
سب سے زیادہ نازک مریضوں کو اس لئے بھی وقت سے صحیح علاج نہیں مل پارہا ہے کیونکہ کئی اسپتالوں میں وینٹی لیٹر، آکسیجن کی کمی ہے۔ گونڈہ میں بابو ایشورشرن اسپتال کے برن وارڈ میں ایک سال سے آکسیجن سپلائی ٹھپ ہے۔ ریوسا سی ایچ سی میں آن ڈیوٹی ڈاکٹروں کی ندارت ہونے سے مریضوں کو بغیر علاج لوٹنا پڑرہا ہے اور حاملہ خواتین کوراحت نہیں مل رہی ہے۔
یادو نے کہا کہ بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ محکمہ صحت بھی بیمار پڑ گیا ہے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں لوٹ مچی ہوئی ہے۔ غریب عوام متعدد امراض کی وجہ سرکاری اسپتالوں کے بدنظمی کی وجہ جیتے جی مرر ہے ہیں۔ بی جے پی حکومت سرکاری اداروں کو بیمار بنا کر پرائیویٹ اداروں کو بڑھاوا دے رہی ہے۔
بی جے پی حکومت کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے۔وہ تو بس سرمایہ کاروں کے مفاد میں لگی ہے۔ پرائیویٹ نرسنگ ہوم حکومت سے مل کر بے یادو مددگار عوام کو لوٹنے کا کام کررہے ہیں۔ عوام بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ بری طرح سے عاجز اور پریشان ہے۔ عوام سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو اقتدار سے ہٹا کر ہی چین کی سانس لیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here