بین الاقوامی سفر اور ویز ا پابندیوں میں مرحلہ وار رعایت

0

نئی دہلی: حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے بین الاقوامی مسافروں کے آمدورفت پر لگائی گئی پابندیوں میں مرحلہ وار طریقہ سے چھوٹ دیتے ہوئے الیکٹرانک، ٹورسٹ اور میڈیکل ویزا کو چھوڑ کر تمام موجودہ ویزا کو فوری اثرات سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزارت داخلہ نے آج ایک بیان جاری کرکے کہاکہ کووڈ۔19وبا سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر گزشتہ فروری میں بین الاقوامی مسافروں کی آمد پر روک لگانے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے تھے۔ حکومت نے اب ہندستان آنے یا جانے کے خواہش مند غیرملکی شہریوں اور ہندستانی شہریوں کو زیادہ زمروں کے لئے ویز ا اور سفر پابندیوں میں بتدریج رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مجاز ہوائی اڈوں اور بندرگاہ کے امیگریشن چیک پوسٹ کے ذریعہ فضائی یا سمندری راستوں سے داخل ہونے کے لئے ٹورسٹ ویزا کو چھوڑ کر تمام او سی آئی اور پی او آئی کارڈ ہولڈروں اور دیگر تمام غیرملکی شہریوں کوکسی بھی مقصد کے لئے ہندستان آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں وندے بھارت مشن، ایئرٹرانسپورٹ ببل کے نظام کے تحت یا شہری ہوابازی وزارت کی طرف سے اجازت کے مطابق کسی بھی غیرشیڈول تجارتی پروازوں کے ذریعہ چلنے والی فلائٹیں شامل ہیں۔حالانکہ ایسے تمام مسافروں کوکورینٹائن اور کووڈ۔19معاملات کے بارے میں صحت اور خاندانی فلاح و بہبود وزارت کی رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
مرحلہ وار چھوٹ کے تحت حکومت نے الیکٹرانک، ٹورسٹ اور میڈیکل ویزا کو چھوڑ کر تمام موجودہ ویزا کو فوری اثرات سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر ایسے ویزا کی ویلڈٹی ختم ہوگئی ہے تو مناسب زمروں کے نئے ویزا متعلقہ ہندستانی مشن یا ڈاک سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔علاج کے لئے ہندستان آنے کے خواہش مند غیرملکی شہری اپنے خیال رکھنے والوں سمیت میڈیکل ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس لئے اس فیصلہ سے غیرملکی شہریوں کو مختلف مقاصد جیسے کاروبار، سیمنار، روزگار، تعلیم، تحقیق، اور طب وغیرہ کے لیئے ہندستان آنے کی اجازت مل گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here