بھارت جوڑو یاتراہندوستان کی نئی تاریخ رقم کرے گی:کمل ناتھ

0
0

بھوپال:کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘کے آج اختتام پرپارٹی کی مدھیہ پردیش اکائی نے صدر کمل ناتھ نے کہاکہ تقریبا چار ہزار کلومیٹر کی یاتراہندوستان کی نئی تاریخ رقم کرے گی ۔مسٹر کمل ناتھ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہاکہ کنیاکماری سے کشمیرتک،ہند مہاساگرسے ہمالیہ تک ، موسلادھار بارش سے برف باری تک ، دور درازکے گاؤں سے لے کرمہانگر تک ، مسٹر گاندھی نے چار ہزارکلومیٹر سے زیادہ کی بھارت جوڑو کی یاترا کی ہے، وہ ہندوستان کی نئی تاریخ رقم کرے گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان جس میں ہماری پانچ ہزارسال کی ثقافت پھلے گی او رپھولے گی، جس میں نوجوانوں کے لئے مستقبل کا خواب ہوگا، پورا ہندوستان دل سے ایک ہوگا اور دنیا میں اپنامقام حاصل کرے گا ۔یو این آئی ۔ خ س ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here