بوندا۔باندی دلائے گی یوپی کو شدت بھری گرمی سے فوری راحت

0

لکھنؤ:شدت بھری گرمی کا سامنا کررہے اترپردیش میں آندھی بارش کے آثار کے ساتھ درجہ حرات میں معمولی گراوٹ کے امکانات روشن ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدت بھری گرمی اور کچھ علاقوں میں لو چلنے کے درمیان ریاست میں ویسٹرن ڈسٹربنس کے حالات بن رہے ہیں جس کی وجہ سے اگلے 24گھنٹوں میں مغربی اترپردیش میں تیز رفتار آندھی اور معمولی بوندا ۔باندھی کے آثار ہیں۔موسم میں یہ تبدیلی آئندہ 48گھنٹوں میں مشرقی اترپردیش میں بھی نظر آنے کے آثار ہیں۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری اورکم از کم درجہ حرارت میں تین سے چار ڈگری سلسیس تک گراوٹ کے آثار ہیں۔
موسم میں یہ تبدیلی درجہ حرارت کے لحاظ سے اگلے 22اپریل تک جاری رہنے کے امکانات ہیں جس کے بعد گرمی پھر سے اپنا ترش رو رویہ اختیار کرسکتی ہے۔
محکمہ کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اس مدت میں پریاگ راج، باندہ اور ہمیر پور میں 44.2ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا جو ریاست میں سب سے زیادہ رہا۔ آگرہ۔شاہجہاں پور، کانپور شہر اور رائے بریلی میں لو کے گرم تھپیڑوں نے لوگوں کو جھلسا دیا۔
کم از کم درجہ حرارت کے لحاظ رسے مظفر نگر میں سب سے زیادہ راحت رہی جہاں کا کم از کم درجہ حرارت 17.6ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران لکھنؤ کا درجہ حرارت 25.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here