بستی: خدمت فاؤنڈیشن،بستی کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد اقبال نے ضلع مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن کو کورونا وبا سے لڑنے کیلئے عطیہ کے طور پر پچیس ہزار روپئے کا چیک پیش کیا. علاوہ ازیں آگے بھی فاؤنڈیشن کی طرف سے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی. فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری حاجی محمد عالم و سکریٹری محمد فضیل نے مشترکہ طور سے یہ اپیل کی ہے کہ اس قت جب ملک شدید اقتصادی ومعاشی بحران سے گزر رہاہے،سب لوگ آگے آکر بلا تفریق مذہب و ملت کمزور وبے سہارا لوگوں کی مدد کریں. فاؤنڈیش کے صدر محمد ابراہیم نے کہا کہ ہمارے ضلع بستی میں اب تک چھ کورونا ہاٹ اسپاٹ زون بن گئے ہیں، ایسے میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جارہی گائڈ لائن اور نافذ کردہ احکام وہدایات پرسختی سے عمل کریں، یہ بھی ایک طرح سے انتظامیہ کے ساتھ بڑا تعاون یوگا. مذکورہ اطلاع فاونڈیشن کے خازن ذبیح اللہ خان و میڈیا انچارج قاضی فرزان احمد نے دی ہے.
