علی گڑھ، (زمینی سچ):علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن نے ایک ہزار ماسک اور 54 سینیٹائزر بوتل عطیہ میں پیش کی ہیں۔ آئی سی آئی سی آئی برانچ منیجر، گاندھی پارک ، علی گڑھ مسٹر راج کمار سنگھ اور رلیشن شپ منیجر (آئی سی آئی سی آئی بینک) مسٹر سدھیر کمار نے یہ اشیاء بدھ کو اے ایم یو رجسٹرار (آئی پی ایس) مسٹر عبدالحمید اور فائننس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر کو پیش کیں۔ اے ایم یو رجسٹرار اور فائننس افسر نے اس عطیہ کے لئے آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔
