لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کا استقبال کرتے ہوئے ووٹنگ ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے مایاوتی نے پیر کو یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ لمبے انتظار کے بعد اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کا استقبال ہے لیکن اس الیکشن کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے کرانے کے لئے ای و ی ایم سے نہیں بلکہ سیدھے طور پر بیلٹ پیپر سے ہی ووٹنگ کرائی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری جوڑ۔توڑ کی وجہ سے اس الیکشن میں ایس سی۔ ایس ٹی، او بی سی اور خواتین کے لئے ریزرویشن کا جو انتظام کیا گیا ہے اس میں کافی وصولوں کو طاق پر رکھ دینے کی وجہ سے ان طبقات کے لوگ پوری طرح سے متفق نہیں ہیں۔ پھر بھی بی ایس پی نے یہ الیکشن پوری تیاری و دمداری کے ساتھ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ریاست میں بلدیہ کی طرح پر صحیح لوگ منتخب کئے جاسکیں اور پھر وہ سروسماج میں سے خاص کر غریبوں، دلتوں، قبائلی، پچھڑہ سماج، مسلم و دیگر مذہبی اقلیتی سماج کے لوگو ں کے مفاد کا ہر معاملے میں پورا پورا دھیان رکھنے کی ذمہ داری نبھا سکیں۔
بی ایس پی سپریم نے کہا کہ بلدیاتی سطح پر بھی بیدار، بے خوف، اہل و ایماندار نمائندے منتخب کرنے کی سخت ضرورت ہے جس میں خاص کر غریبوں، دلتوں، پسماندہ و مسلم و دیگر اقلیتوں وغیرہ کو بھی اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ مخالف پارتیوں میں بھی خاص کر بی جے پی کے لوگ، سماج وادی پارٹی اقتدار کی طرح ہی اس الیکشن کو کافی چیلنجنگ مان کر جس طرح سے متعدد اقسام کے ہتھکنڈے اپنانے اور ہر طرح کے جوڑ توڑ کرنے میں لگے ہیں جو کی صریح طور پر نامناسب ہے۔
مایاوتی نے کہا کہ اسی کے تحت اب یہاں ان کی تنگ سیاسی مفاد کی خاطر پسماندہ مسلم سماج کا راگ الاپنا بی جے پی و آر ایس ایس اینڈ کمپنی کا نیا شگوفہ بن کر لوگوں کے سامنے آیا ہے۔ جبکہ مسلم سماج حقیقتا پہلے مسلمان ہیں اور ان کے تئیں بی جے پی کی سوچ، پالیسی ، نیت و ان کا ٹریک ریکارڈ کتنا نفرت انگیز و خوفناک ہے یہ کسی سے بھی چھپا ہوا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی و گذشتہ کانگریسی و ایس پی حکومت کی غلط پالیسیوں و عوام مخالف امور کی وجہ یہاں صرف دلت، قبائلی، پسماندہ و مسلم سماج ہی پسماندہ نہیں بنا ہوا ہے بلکہ اب تو یہاں پیدا شدہ غریبی ،بے روزگاری اور تعلیم،ہیلتھ و سڑک وغیرہ کی بدحالی کی وجہ پورا اترپردیش ہی پچھڑا ہوا پسماندہ سماج بن گیا ہے جو بدقسمتی کی بات ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے رائے دہندگان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مخالف پارٹیوں خاص کر حکمراں بی جے پی کے انتخابات ہتھکنڈوں اور جھوٹے اشتہارات وغیرہ سے محتاط اور ان کے لبھاونے وعدوں کے بہکاوے سے آزاد ہوکر اور ان کے نفرت انگیز تقریروں وغیرہ سے محتاط برتتے ہوئے سروجن ہتائے و سروجن سکھائے کے نظریہ و وصول والی پارٹی بی ایس پی کے ہی امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ امیش پال قتل واردات کے ضمن میں اب تک کی میڈیا رپورٹ و سرکاری کاروائیوں کو دیکھتے ہوئے عتیق احمد کی بیوی و ان کے کنبے کے دیگر کسی بھی رکن کو پریاگ راج میئر کے لئے انتخاباتی میدان میں نہیں اتارا جائے گا ۔ عتیق کی بیوی کو پارٹی میں رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں فیصلہ پارٹی مناسب وقت پر کرے گی۔

