لکھنؤ(زمینی سچ):اترپردیش کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی وزیر و امیٹھی سے رکن پارلیماناسمرتی ایرانی اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی جانب سے امیٹھی حلقے کی عوام کے لئے بھیجے گئے راحت رسانی اشیاء کے تقسیم میں روکاوٹ پیدا کررہی ہیں۔
کانگریس کا الزام ہے کہ مسٹر گاندھی نے اپنے سابق پارلیمانی حلقے امیٹھی کی عوام کے لئے 6 ٹرک گیہوں، پانچ ٹرک چاول،16400راشن کے تھیلے،70ہزار ماسک،20ہزار سینیٹائزر اور 20ہزار صابن بھیجے تھے جس کانگریس کارکن پوری خدمت خلق کے جذبے سے تقسیم کررہے ہیں۔ مسٹر گاندھی کے اس کاج میں امیٹھی کی عوام اور میڈیا تعریف کررہے ہیں جو بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی اور انتظامیہ کو ناگوار گذررہا ہے۔ اپنی ناکامی کو چھپانے میں ناکام بی جے پی رکن پارلیمان اب کانگریس دفتر پر چھاپے مارنے اورکانگریسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کے لئے انتظامی دباؤ بنارہی ہیں۔
کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے پیر کو کہا کہ امیٹھی سے کانگریس کا رشتہ ایک کنبے کا ہے۔ وبا کے دور میں کانگریس کنبہ دن رات ضرورت مندوں کی خدمت کررہا ہے۔ ضلع صدر پردیپ سنگھل پوری کوشش سے راحت رسانی اشیاء تقسیم کرارہے ہیں۔امیٹھی کے لوگ راہل کی تعریف کررہے ہیں۔میڈیا اسے قبول کررہا ہے۔بی جے پی یہ دیکھ کر کافی گھبرائی ہوئی ہے اور اقتدار کا زور دکھا کر دفاتر پر بدلنے کے جذبے سے چھاپہ ماری کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ ایرانی کا محبوبہ مشغلہ انتراکشری کھیلنا رہا ہے۔ وہ حکومتی مشینری کا غلط استعمال کر کے راحت اشیاۓ کی تقسیم میں روکا وٹ ڈل رہی ہیں۔ امیٹھی اے ڈی ایم نے کانگریس ضلع صدر سے پوچھ گچھ کی، پارتی دفتر کے بند ہونے پر بھی انتظامیہ نے چھاپہ مارا اور دفتر کے چوکیدار کو دھمکایا۔
یہ بی جے پی اور اسمرتی ایرانی کی جھنجھلاہٹ کو اجاگر کرتا ہے۔ کانگریس حکومت غنڈہ گردی کی پرزور مخالفت کرتی ہے۔ غریب عوام کو راحت پہنچانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ امیٹھی کی عوام ناکارہ بی جے پی حکومت اور اسمرتی ایرانی کو ضرور جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریسیوں کی مخالفت سے گھبرائی امیٹھی رکن پارلیمان جھوٹی خبرین اور فرضی فوٹو سرکولیٹ کر کررہی ہیں۔ جبکہ سچائی ہے یہ ہے کہ جس شخص کا فوٹو انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وہ خود ہی بی جے پی کا کارکن ہے اور امیٹھی رکن پارلیمنا کے ساتھ اپنی فوٹو سوشل میڈیا میں شیئر کیا ہوا ہے۔کانگریس تمام کوششوں کے باوجود امیٹھی کے ضرورت مندوں کے درمیان راحت رسانی اشیاء کی تقسیم جاری رکھے گی۔

