اکھلیش اور شیوپال کے درمیان کم ہوئیں تلخیاں

اکھلیش کی قیادت میں ہموار ہوگا نئے سیاسی متبادل کا راستہ:شیوپال یادو

0
Akhilesh Yadav and Shivpal Yadav

لکھنؤ:(زمینی سچ) یادو کنبے‘ میں تقریبا تین سال پہلے پیدا ہوئی کڑواہٹ اب نہ صرف کم ہورہی ہے بلکہ اترپردیش کی سیاست میں ایک نئے سیاسی متبادل کا راستہ کھلتا نظرآرہا ہے۔کچھ دن قبل سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے چچا اور پرگتی شیل سماج وادی پارٹی( پی ایس پی پی ایل)سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے اسمبلی رکنیت منسوخ کر نے کے ضمن میں داخل عرضی کو واپس لے لیا تھا جس کے جواب میں شیوپال نے بھتیجے اکھلیش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی قیادت میں نیا سیاسی متبادل کھڑا کرنے کا اشارہ دیاہے۔
شیوپالکاگذشتہ29مئی کو اکھلیش کے نام لکھا خط وائرل ہوا ہے جس میں پی ایس پی ایل سربراہ نے لکھا ہے:معزز اکھلیش،آپ کی اپیل پر اسمبلی اسپیکر کی جانب سے میری اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لئے دی گئی عرضی کو واپس کردیا گیا ہے۔اس اعتماد کے لئے آپ کو شکریہ،بلاشبہ یہ محض ایک سیاسی واقعہ نہیں بلکہ یہ آپ کے اس طرح کے واضح بامعنی اور مثبت مداخلت سے ایک نئے سیاسی متبادل کا راستہ استوارہوگا۔
شیوپال کے خط کی تصدیق کرتےہوئے پی ایس پی ذرائع نے بتایا کہ یہ صحیح ہے کہ خط کےذریعہ مسٹر شیوپال نے ایس پی سربراہ کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن یہ خط میڈیا کوجاری نہیں کیا گیا بلکہ کہیں سے لیک ہوکر وائرل ہوگیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چچا۔بھتیجے کے درمیان جاری تلخیوں کے بیچ گذشتہ سال 4ستمبر کو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام گوند چودھری نے مسٹر شیوپال سنگھ یادو کی رکنیت ختم کرنے کے لئے اسمبلی اسپیکر ہردئے نارائن دکشت کے سامنے عرضی داخل کی تھی۔ اس عرضی کا ابھی معائنہ ہی ہورہا تھا کہ ایس پی نے عرضی واپس لے لیا تھا۔
اس سال ہولی کے موقع پر سیفئی میں منعقد پروگرام میں ایس پی فاونڈر ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو کے ساتھ شیوپال یادو بھی ساتھ تھے۔
ہولی ملن پروگرام کے دوران ہی اکھلیش نے شیوپال کے پیر چھو کر آشیرواد لیا تھا۔اسی وقت سے اس بات کے قیاس لگائے جارہے تھے کہ دونوں کی تلخیوں میں کچھ کمی آئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here