آئی سی آئی سی آئی بینک کے منافع میں 40 فیصد اضافہ

0

نئی دہلی: نجی شعبے کے سب سے بڑے بینک آئی سی آئی سی آئی بینک نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 9648 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6905 کروڑ روپے سے 39.7 فیصد زیادہ ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد آج یہاں جاری مالی بیان میں، بینک نے کہا کہ 30 جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے اس کا خالص سود 18227 کروڑ روپے رہا ہے، جو جون 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے 13210 کروڑ روپے سے 38 فیصد زیادہ ہے۔
بینک نے کہا کہ اس سہ ماہی کے دوران اس کا مجموعی این پی اے 3.41 فیصد سے گھٹ کر 2.76 فیصد اور خالص این پی اے 0.70 فیصد سے 0.48 فیصد تک گر گیا۔
بینک نے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1143.82 کروڑ روپے کی فراہمی کے مقابلے میں مختلف اشیاء کے لیے 1292.44 کروڑ روپے کی فراہمی کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here