علی گڑھ،: معروف طبیب اور ماہرِ امراضِ نفسیات پروفیسر ڈاکٹر سہیل احمد اعظمی نے یومِ پدر(فادرس ڈے) کے موقع پر کہا کہ جب بچے کم عمر کے ہوتے ہیں تو ان کے والدین کو تکلیف ہوتی ہے وہ رات میں جاگ کر بچوں کی تیمارداری کرتے ہیں جب ماں یا باپ بزرگ ہو جاتے ہیںیا کسی پریشانی میں ہوتے ہیں تو بچوں کا فرض ہے کہ ان کی دیکھ بھال کریں اور ان سے بات کرتے رہیںاور ان کو اکیلا پن نہ محسوس ہونے دیں۔اسی طرح والدین کے لئے بھی لازم ہے کہ جب بچے چھوٹے ہوں تو بچوں کی پرورش میں خاص طور سے دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ پیدائش سے سنِ بلوغیت تک ان کی نفسیاتی جسمانی سماجی اورجذباتی نشو و نما کے لئے احتیاط لازم ہے۔ایک تھیوری کے مطابق اگر والدین میں لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا ہے تو بچوں کے اوپر اس کا غلط اثر ہوتا ہے اور ان میں شزوفینیا اور دیگر ذہنی بیماریوں کا خطرہ بنا رہتا ہے۔وہیں دوسری طرف اگر ماں بہت ہی احتیاط کرنے والی اور اپنا دبدبہ رکھتی ہے اور والد اگر بہت ہی سخت نظر رکھتا ہے تو بچے کو نفسیاتی مرض شزوفینیا ہونے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے اور اس تھیوری کو انگریزی زبان میں ایکسکیو کہتے ہیں بچوں کے ساتھ سیدھی سادھی بات ہونی چاہئے تاکہ ان میں شکوک اور غیر اعتمادی پیدا نہ ہوں۔یاد رہے اسکول جانے سے پہلے اسکول جانے والوں اور بلوغیت کو پہنچنے والے بچوں کے الگ الگ مسائل اور ضروریات ہوتی ہیں جن کا دھیان رکھنا والدین کے لئے بہت ضروری ہے اور اگران میں کوئی مسئلہ پایا جاتا ہے تو ماہرنفسیات سے مشورہ لینے کی نہایت ضرورت ہے۔

