انڈیا اتحاد بی جے پی کو دے گا شکست:شیوپال

0

اوریا: اترپردیش کے ضلع اوریا میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے بدھ کو کہا کہ انڈیا اتحاد سال 2024 کے عام انتخابات کے لئے ہی بنا ہے ۔ اتحاد پوری مضبوطی کے ساتھ الیکشن لڑے گا اور بی جے پی کو شکست فاش دے گا۔
ایس پی جنرل سکریٹری نے بدھ کو یہاں ایک پروگرام میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مدھیہ پردیش میں موہن یادو کو وزیر اعلی بنائے جانے پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب وہاں حکومت بن گئی ہے۔ وہ وہاں پر اچھے سے چلائیں۔ یوپی تو ہم لوگ دیکھ لیں گے۔
بی جے پی پر ایک بار پھر الزام لگاتے ہوئے نظم ونسق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہاں پر نظم ونسق تو ہے ہی نہیں۔ جرائم بڑھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی واردات کے ساتھ بدعنوانی بھی بہت ہے۔ مہنگائی بھی بہت ہے۔ عوام پریشان ہیں۔ سال 2024 میں ایس پی یوپی میں کتنی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب تو انڈیا اتحاد الیکشن لڑے گا۔ یہ طے ہوجائے گا ابھی وقت ہے۔ سب سامنے آجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here