اناو:مہلوکین کی لاشوں پر چوٹ کے نشان نہیں:ڈی جی پی

0

 اناو میں دو دلت لڑکیوں کی مشتبہ حالت میں ہوئی موت کے معاملے میں افواہوں پر لگام لگاتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سی اوستھی نے صاف کیا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مہلوکین کے جسم پر کوئی اندرونی یا باہری چوٹ کے نشان نہیں ملے ہیں۔
اناو کے اسوہا تھانہ علاقے کے ببرہا گاوں میں بدھ کی شام تین لڑکیوں کو ایک کھیت میں زخمی حالت میں ملی تھیں۔جن میں دو کی موت ہوچکی تھی جبکہ تیسری نیم مردہ حالت میں ملی جسے علاج کے لئے کانپور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ڈی جی پی نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکہاکہ پوسٹ مارتم کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق یہ مشتبہ معاملہ ہے۔ شبہ ہے کہ لڑکیوں نے کسی زہریلی اشیاء کا استعمال کیا ہے حالانکہ پوسٹ مارٹم میں موت کی صحیح وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ فورنسک ٹیم کرے گی۔لاش پر کسی بھی قسم کے چوٹ کے نشان نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو جانکاری ملتے ہی لڑکیوں کونزدیکی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا تھا جہاں دو کو مردہ قرار دے دیا گیا تسیری لڑکی ہوش میں نہیں تھی جسے بہتر علاج کے لئے کانپور واقع ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکومت نے لڑکی کے بہتر علاج کے احکامات جاری کئے ہیں۔
اس درمیان پورے واقعہ کی جانچ کے لئے چھ پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس کی سربراہی پولیس کے اعلی افسران کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here