پریاگ راج: عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے الہ آباد یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں رہائش پذیر طلبہ کو ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔یونیورسٹی کے چیف پراکٹر پروفیسر آر کے اپادھیائے نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے بدھ کو طلبہ کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔اگر طلبہ خود سے ہاسٹل خالی نہیں کرتے تو ضلع اور پولیس انتظامیہ کی مدد سے ہاسٹل خالی کرانے کی کاروائی کی جائےگی۔مسٹر اپادھیائے نے بتایا کہ یونیورسٹی میں کل 18ہاسٹل ہے جس میں سے نو بڑے ہیں۔ انتظامیہ نے سبھی ہاسٹلوں کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد جب انتظامیہ نے بسوں کو ذریعہ طلبہ کو ان کے منزل تک پہنچانے کا انتظام کیا تھا تو اس وقت کچھ طلبہ کچھ وجوہات کی بنا پر رک گئے تھے۔چیف پروکٹر کے مطابق یونیورسٹی ہاسٹل میں طلبہ کی کثیر تعداد رہ رہی ہے جس سے سماجی فاصلے پر عمل ممکن نہیں ہے۔ اس لئے ہاسٹل خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔

