اقلیتی امور کے وزیر محسن رضا کورونا متاثر

0
17

لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت میں اقلیتی فلاح وبہبود کے وزیر محسن رضا کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔پیر کو انہوں نے خود کے کورونا متاثر ہونے کی اطلاع ٹوئٹر کے ذریعہ سے دی ۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’سابق میں میرے اسٹاف کے کچھ لوگ کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ میرے اندر کورونا کے کچھ ابتدائی علامات دکھائی دے رہے تھے جس کی وجہ سے میں نے آج اپنی جانچ کرائی۔ جانچ میں میری کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ مجھ سے رابطے میں آنے والوں سے میری اپیل ہے کہ وہ اپنی کورونا جانچ کرالیں۔انہوں نے لکھا’ڈاکٹروں کے مشورے پر میں اس وقت اپنے گھر میں ہی کوارنٹائن ہوں۔سبھی باشندوں سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط کا مظاہرہ کریں اور کورونا گائیڈ لائن پر عمل کریں۔قابل ذکر ہے کہ یوگی حکومت میں محسن رضا 14ویں کابینی وزیر ہیں جو کورونا کی زد میں آئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here