اقتدار بچانے کے لئے بی جے پی لے رہی ہے ای ڈی۔سی بی آئی کا سہارا:اکھلیش

0

اٹاوہ:سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قومی صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بی جے پر بڑا حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ بیجے پی اپنے ووٹ کے لئے ای ڈی ۔سی بی آئی کا سہارا لے کر دوسروں کی توہین کررہی ہے۔
اپنے ذاتی اسسٹنٹ وجئے شاکیہ کے والد لالا رام کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد اٹاوہ میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر نے کہا کہ جو سرکار میں رہتا ہے وہ ای ڈی۔ سی بی آئی اور انکم ٹیکس جیسے اداروں کا استعمال کرتا ہے۔ آج بی جے پی کی حکومت ہے لیکن بی جے پی نے سارے حدود پھلانگ دئیے ہیں۔ وہ صرف اپنے ووٹ کے لئے دوسروں کی توہین کے لئے ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس کا سہارا لے رہے ہیں۔ بی جے پی کے جن جن لیڈروں کا نام ہے ان کی جانچ کب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی بی جے پی کو ہرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس سماج وادی پارٹی سے تعاون لے اور بی جے پی کو ہرائے اس سمت میں سماج وادی پارٹی کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس کی حکومت ہوتی ہے ای ڈی سی بی آئی اداروں کا استعمال کرتا ہے۔ یہ ادارے پہلے کبھی کسی نے استعمال کی ہونگی۔ آج بی جے پی کی حکومت سارے حدود پھلانگ چکی ہے۔ کانپور دیہات میں زمین تنازع میں دو افراد کی جانچ چلی گئی زمین کو لے کر تنازع ہوا ہے۔ حکومت کو دیکھنا چاہئے تھا کہ زمین کے تنازع میں جان جانے والوں نے کتنی عرضیاں افسران کو دی ہیں۔
انہوں نےکہا کہ دیوریا کا سانحہ کے لئے حکومت خود خاطی ہے۔ بی جے پی سیاست کررہی ہے۔ اتنی ناانصافی نہیں کرنا چاہئے کہ لوگ حکومت کے خلاف کھڑے ہوجائیں۔ دیوریا کے واقعہ کا سیاسی فائدہ لینے میں مصروف ہے بی جے پی اس طرح کے واقعات بڑھیں گے۔ کم نہیں ہونگے۔ بی جے پی لیڈر زمین مافیا بن گئے ہیں۔اجودھیا۔ گورکھپور، کانپور، وارانسی میں بی جے پی کے لوگ سب سے زیادہ زمینی دستاویزات سے کھلواڑ کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here