لکھنؤ:(زمینی سچ)اترپردیش میں تین نئے اضلاع میں کورونا وائرس کے مریضوں کے تصدیق کے ساتھ ریاست میں مجموعی متاثرین کی تعداد 1176 پہنچ گئی۔جن میں سے 129 مریض مکمل طور سے شفایاب ہوچکے ہیں ۔پرنسپل سکریٹری(صحت)امت موہن پرساد نے پیر کو بتایا کہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں جن تین نئے اضلاع میں کووڈ۔19 متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ان میں مئو، ایٹہ اورسلطان پور شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بالا تینوں اضلاع میں ایک۔ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔اور اب ریاست کے 75اضلاع میں سے 52اضلاع کورونا کے زد میں آچکے ہیں۔جن میں سے 8اضلاع میں پائے گئے تمام مریض مکمل طور سے شفا یاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع مئو میں جس شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے وہ دیوبند سے واپس آیا ہے جب کہ ایٹہ کے مریض کا آگرہ کے پارس اسپتال میں متاثرہ مریض سے رابطہ رہا ہے وہیں سلطان پور میں متاثرہ شخص دہلی سے واپس آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کو 3268نمونوں کی جانچ کی گئی جبکہ ابھی تک ریاست میں مجموعی طور سے 32000ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔مسٹر پرساد نے بتایا کہ حکومت لیول ۔1اسپتالوں میں عارضی عمارت میں تقریبا 10ہزار اضافی بستروں کا انتظام کرنے والی ہے۔جہاں کورونا وائرس کے بغیر علامات کے مشتبہ افراد کو رکھا جائےگا۔انہوں نے دعوی کیا کہ ہماری تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ مثبت مریضوں میں سے 75فیصدی کی تعداد ایسی ہے جن میں پہلے سے کوئی علامات دکھائی نہیں دئیے تھے۔محکمہ صحت نے پیر کو ایک بار پھر مجموعی متاثرین کے عمر کے اعتبار سے زمرہ بندی کر کے اعدادوشمار کو جاری کیا۔محکمہ صحت کے دعوی کے مطابق حکومت کی کوشش کی بموجب لوگ سینئر شہریوں کا خاص خیال کررہے ہیں اور ان کے فیصد میں یومیہ گراوٹ درج کی جارہی ہے۔آج جاری اعدادوشمارکے مطابق 0تا20سال کے عمر کے مریضوں کی تعداد 19.39فیصدی ہے جبکہ 21تا 40سال کے درمیان کے مریض سب سے زیادہ 48.04فیصدی ہیں۔ وہیں41تا60سال کے مریضوں کا فیصد24.06 ہے جبکہ 60سال سے اوپر عمر والے مریضوں کی تعداد 8.50 فیصد ہے۔گذشتہ ہفتے 60سال سے اوپر کی عمر والے متاثرین کا فیصد9.4 تھا۔مسٹر پرساد نے کہا کہ کریڈکزون کے اضلاع کو اسی صور ت میں کاورنجک زون میں شامل کیا جاسکتا ہے جب وہاں لگاتار 14دنوں تک کوئی بھی مریض کی تصدیق نہ ہواور پھر 28دنوں بعد اسے گرین زون میں شامل کیا جائےگا۔اس وقت ریاست میں 49اضلاع میں 322 ہاٹ اسپاٹ ہیں جس میں تقریبا 35.57لاکھ آبادی سکونت پذیر ہے۔
