اتحاد کا مظاہرہ کرنے سے پہلے نیت کی اصلاح کریں اپوزیشن جماعتیں:مایاوتی

0

لکھنؤ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں جمعہ کو مجوزہ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ پر سوال کھڑے کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی کوشش سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی اپنی نیت کو پاک صاف کرتی توزیادہ بہتر ہوتا مایاوتی نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں لکھا’ لوک سبھا عام انتخابات سے قبل اپوزیشن پارٹیاں جن مسائل کو مل کر اٹھا رہی ہیں اور ایسے میں نتیش کمار کے ذریعہ کل 23جون کو اپوزیشن جماعتوں کی پٹنہ میں میٹنگ’دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہیے’ کی کہاوت کو زیادہ بیان کرتی ہے۔
انہوں نے کہا’ویسے آئندہ لوک سبھا الیکشن کی تیاری کو دھیان میں رکھ کر اس قسم کی کوشش سے پہلے اگر یہ پارٹیاں، عوام میں ان کے تئیں عام یقین پیدا کرنے کی غرض سے اپنے گریبان میں جھانک کر اپنی نیت کو تھوڑا پاک۔صاف کرلیتیں تو بہتر ہوتا۔ منھ میں رام بگل میں چھری’آخر بک تک چلے گی۔
بی ایس پی سپریمو نے کہا’یوپی میں لوک سبھا کی 80سیٹیں انتخابی کامیابی کی شاہ کلید کہلاتی ہیں۔ لیکن اپوزیشن جماعتوں کے رویہ سے ایسا نہیں لگتا ہے کہ وہ یہاں اپنے مقصد کے تئیں سنجیدہ و صحیح معنوں میں فکر مند ہیں۔ بغیر صحیح ترجیحات کے ساتھ یہاں لوک سبھا الیکشن کی تیاری کیا واقعہ ضروری تبدیلی لا پائے گی۔
کانگریس اور بی جے پی پر آئین کو صحیح سے نافذ نہ کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا’ مہنگائی، غریبی، بے روزگاری، پچھڑاپن، ناخواندگی، ذاتی انتقام، مذہبی تشدد وغیرہ سے پریشان ملک میں بہوجن کے پریشان کن حالات سے واضح ہے کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے انسانیت پرست مساوی آئین کو صحیح سے نافذ کرنے کی اہلیت کانگریس، بی جے پی جیسی پارٹیوں کے پاس نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here