کورونا کا خوف:دلبرداشتہ نوجوان نےخودکشی کی

0

لکھنؤ:16اپریل(زمینی سچ)کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد کاروبار کے بند ہونے سے دلبرداشتہ اور کورونا وائرس سے خائف اترپردیش کےضلع رامپور کے ایک نوجوان نے  بلیڈ سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔موصول اطلا ع کے مطابق فیصل رامپور کے پرگنا گاؤں کے کرشنا کالونی کے رہتا تھا۔ وہ الکٹرانک ٹیکنیشین کا کام کرتا تھا۔جب سے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہوا تھافیصل کافی مایوس رہنے لگا تھا۔فیصل کے قریبی واجد کے مطابق گذشتہ کچھ دنوں سے فیصل عموما یہ بات کہتا تھا کہ کورونا کسی کو زندہ نہیں رہنے دے گا اور ایک دن تمام لوگوں کی جان لے لے گا۔واجد کے مطابق فیصل کافی مایوس ہوگیا تھا اور اس کی کافی کوششوں کے باجود اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور بدھ کی رات اس نے بلیٹ سے اپنا گلا کاٹ لیا۔اہل خانہ اسے قریبی اسپتال لے گئے لیکن وہ زیادہ خون نکلنے کی وجہ سے اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔وہی ایک دوسرے معاملے میں سہارنپور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مایوسی کا شکار ایک30 سالہ دلت نے خودکشی کرلی۔موصول اطلاع کے مطابق سہارنپور کے سروا گاؤن کے رہنے والا ببلو لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں ہی رہنے پر مجبور کئے جانے سے کافی مایوس تھا۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کا ذریعہ معاش بھی بند ہوگیا تھا۔جس سے وجہ سے کافی دلبرداشتہ تھا اور بدھ کو شام اپنی بیوی سے جھگڑا بھی کیا تھا۔وہ گھر سے چلا گیا اور شام کو دیسی ریوالور کے ساتھ واپس آیا۔اسے ببلو نے خود کو گولی مارلی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here