پہلے مرحلے کی 58سیٹوں کے لئے 152امیدواروں کے پرچے خارج

0
14

لکھنؤ:24جنوری(زمینی سچ): پہلے مرحلے کے تحت مغربی اترپردیش کی 58اسمبلی نششتوں کے لئے امیدواروں کی جانب سے داخلے کئے گئے پرچہ نامزدگی میں سے دستاویزات کی جانچ کے دوران 152امیدواروں کے پرچے خارج ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ آج دستاویزات کی جانچ کے دوران کل 810امیدواروں کے پرچہ نامزدگی میں سے 152پرچے خارج ہوئے ہیں ۔ اب مجموعی طور سے 658امیدوار بچے ہیں۔امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست کا اعلان دستاویزات کی واپسی کی تاریخ 27جنوری کے اختتام کے بعد کیا جائے گا۔
خارخ کئے گئے سب سے زیادہ امیدواروں میں متھرا سیٹ سے12اور نوئیڈا اسمبلی سے 10امیدواروں کے نام شام ہیں۔فی الحال باہ اسمبلی سیٹ پر سب سے زیادہ 19امیدوار مقابلے میں ہیں۔جبکہ مظفر نگر سے 18،متھرا سے 15 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ علی گڑھ کے اگلاس سے سب سے کم 5امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ پہلے مرحلے کے تحت 10فروری کو ووٹنگ ہوگی۔
وہیں دوسرے مرحلے کی 55سیٹوں کے لئے ابھی تک 58پرچے داخل کئے گئے ہیں۔جن میں سے 48آج اور 10اس سے پہلے داخل کئے گئے تھے۔28جنوری دوسرے مرحلے کے لئے پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ ہے۔اور ووٹنگ 14فروری کو ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here