لکھنؤ:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کی یوگی حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے متعدد مسائل کا سامنا کررہے غریبوں، کسان اور مڈل کلاس کو راحت دینے کی پہل ہونی چاہئے۔محترمہ واڈرا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ کورونا وبا سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہے۔ ہر طبقے کے اوپر بھیانک معاشی مار پڑی ہے۔ کسان،غریب،اور مزدور طبقوں کا حال بہت برا ہے۔مالی بحران نے مڈل کلاس اور عام نوکری پیشہ لوگوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے۔ کاروباری اور تاجر سماج کے اوپر اپنا وجود بچانے کا چیلنج کھڑا ہے۔ اس طبقوں کی مدد کرنا لازمی ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس کے لئے گھر کے قرض کی ای ایم آئی ادا کرنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ گھر کے قرض پر لگنے والے سود شرح کو صفر کرے اور ای ایم آئی جمع کرنے کی لازمیت کو اگلے چھ مہینے کے لئے ملتوی کردیا جائے۔جنرل سکریٹری نے کہا کہ کسانوں کے چار مہینے کے ٹیوب ویل اور گھر کے بجلی بل معاف کئے جائیں۔ان کے بقایہ بجلی بلوں پر بھی پنالٹی و سود معاف کیا جائے۔ کسانوں کے قرض پر بھی چار مہینے کا سود معاف ہو۔ ان کے کسان کریڈٹ کارڈ اور دیگر قرض پر کٹی ہوئی آر سی پر فورا روک لگائی جارئے اور اس پر بھی پنالٹی اور سود معاف کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی مکمل فصل خریدنے کی گارنٹی دی جائے۔ گنا سمیت سارے بقایاجات کی فورا ادائیگی کی جائے۔ شکچھا متر، آشا بہو،آنگن واڑی کارکن،روزگار سیوک،پنچایت متر اور دیگر کنٹراکٹ پر کام کرنے والے ملازمین جو کورونا بحران میں ہر سطح پر اپنی ذمہ دار ادا کررہے ہیں انہیں تہنیتی رقم دی جائے اور ایک مہینی کی تنخواہ بونس کے طور پر دی جائے جس سے وہ اپنے کو محفوظ محسوس کرسکیں اور زیادہ محنت و لگن سے کام کریں۔محترمہ واڈرا نے لکھا ہے کہ لاک ڈاؤن میں چھوٹے کاروبار،دستکاری صنعت،بنکری،اور کٹیر کاروبار بری طرح سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ چھوٹے اور درمیانے کاروبار اترپردیش کی معاشیات کی ریڑھ ہیں۔ لاکھوں کنبوں کی روزی روٹی ان سے وابستہ ہے۔ آج یہ بھیانک دباؤ میں ہیں۔طلب و رسد پوری طرح سے بند ہے۔ وزیر اعلی سے گذارش ہے کہ چھوٹے۔درمیانے کاروباریوں کا بینک قرض معاف کیا جائے۔ قرض معافی کے فیصلے سے یہ دیوالیہ ہونے سے بچ جائیں گے۔ ان کے بجلی بقایہ بلوں پر بھی غور کر کے انہیں راحت دینے کا اعلان کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایک بڑی آبادی بنکری کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ اس وبا میں ان کا پورا کاروبار تباہ ہوگیا ہے۔ بنکروں کو فورا راحت پہنچانے کی ضرورت ہے۔ بنکروں کے بجلی بل معاف کئے جائیں اور ہر ایک بنکر کنبے کو فی ماہ 12ہزار روپئے نقصان تلافی رقم دی جائے۔ اسی طرح قالین کاروباریوں اور کاریگروں کو مالی مدد کی سخت ضرورت ہے ۔ان کے بینک قرض معاف کئے جائیں۔
محترمہ واڈرا نے کہا کہ لکھنؤ چکن کاروبار نے ملک۔بیرون ملک میں یوپی کا نام روشن کیا ہے۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی مال جھیل رہے چکن کاروبار کو اس تالابندی کی وجہ سے بھاری چوٹ لگی ہے۔ چکن کاروبار میں لگے ہر کنبے کو کم از کم 12ہزار روپئے فی ماہ دیا جائے تاکہ وہ زندگی گذار سکیں۔وزیر اعلی کو بھیجے گئے اپنے خط میں پرینکا نے کہا کہ اترپردیش کی کانچ ،پیتل،فرنیچر کاروبار،چمڑے کی صنعت،ہوجری،ڈیری، مٹی کے برتن کاروبار و دیگر گھریلو چھوٹے کاروبار سبھی کو کافی جھٹکا لگا ہے۔ ان کا جائزہ لیا جانا چاہے۔تاکہ انہیں پھر سے شروع کرنے میں مالی مدد کی جاسکے۔چھوٹے اور کافی چھوٹے کاروباریوں کے لئے بنیادی اور ضروری قدم اٹھائیں۔لاک ڈاؤن کی مار جھیل رہے ان کاروباریوں کے پاس اب اتنی مالی اہلیت نہیں ہے کہ وہ لمبے عرصے تک کھڑے رہ پائیں۔چھوٹے کاروباریوں کی مدد کرنا ہر نہائیے سے بہت ضروری ہوگیا ہے۔انہوں نے خط میں کہا ہے کہ یہ صرف ان کے کاروبار اور کنبے کی بھلائی کی بات نہیں ہے بلکہ ریاست کی معیشت کے لئے بھی کافی اہم ہے کیونکہ یہ ریاست کے معیشت کے مضبوط ترین ستون ہیں۔یہ کمزور ہوئے تو نقصان ریاست کا ہوگا۔انہیں سنبھالنے کے لئے ہمیں اور آپ کو آگے آنا ہوگا۔

